بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے،سردارمسعودخان
کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے مستقبل کا معاملہ ہے،صدرآزادکشمیر
اتوار 23 ستمبر 2018 17:00
(جاری ہے)
صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی نئی چیئرمین مشل بیکلے کی انسانی حقوق کونسل کے حالیہ اجلاس میں کی گئی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تنازعہ نہیں بلکہ یہ ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے مستقبل کا معاملہ ہے جس کا فیصلہ کشمیری عوام آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خودارادیت دینے کے بجائے کالے قوانین کا سہارا لے کر ظلم و ستم کے ذریعے حق وانصاف پر مبنی آواز کو دبانا چاہتا ہے لیکن کشمیری عوام اپنے حق آزادی کے حصول تک جدوجہد کو جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں ۔ صدر سردار مسعود خان نے برطانوی پارلیمنٹ میں کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کشمیر گروپ نہ صرف کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو موثر انداز میں اجاگر کر رہا ہے بلکہ اس گروپ کی قیادت نے آزادکشمیر کا دورہ کر کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آزادکشمیر کی سیاسی قیادت اور عوام سے ملاقاتیں کر کے ان کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی بھی کوشش کی ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ صدر آزادکشمیر نے بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 7 دہائیوں سے اپنے حق آزادی کے حصول کے لئے بر سر پیکار ہیں اور ان کی جدوجہد اقوام متحدہ کے بنیادی چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔ برطانیہ اور دیگر ممالک میں آباد کشمیریوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کشمیری کشمیر کاز کے سفیر ہیں اور ہم ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 12 شخصیات کی برطانوی پارلیمنٹ میں موجودگی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اس کے صحیح تناظر میں اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شہید ذوالفقار علی بھٹو امت مسلمہ کیلئے امید کی کرن تھے ،چوہدری عبدالمجید
عام آدمی کے لیے ہرممکن ریلیف وزیر اعظم آزاد کشمیرکا بنیادی منشور ہے ،موسٹ سینئر وزیر
بے روزگاری کے مسئلے کے حل کیلئے آزاد کشمیر میں صنعتوں کو فروغ دیا جانا ضروری ہے، بیرسٹر سلطان
میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں گزشتہ 10 روزسے چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کا انکشاف
آزادکشمیر کی اعلی عدلیہ انصاف کی فراہمی کے لئے قابل فخر کام کر رہی ہے، جسٹس راجہ سعید اکرم خان
کراچی سمیت ملک بھر میں الیکشن نتائج کے خلاف اپوزیشن جماعتوں جی ڈی اے اتحاد میں شامل جماعتوں ، پاکستان ..
پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کی ضامن ملک پاکستان کی محافظ جماعت ہے،راجہ فاتح محمود کیانی
پتنگ والے نفرت، تقسیم اور تشدد کی سیاست کرنا چاہتے ہیں
چوتھی بار جو وزیراعظم بننا چاہ رہا ہے وہ اتنا بزدل ہے کہ مباحثے کیلئے تیار نہیں
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں ، ترجمان جموں و کشمیر ..
اقوام متحدہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری مردم شماری کی آڑ میں شروع کی گئی غیر قانونی ..
چوہدری عبدالمجید کا مہتاب خان سے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس
میر پور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کیویز کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ 11 سامنے آ گئی
-
حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کو 8فروری کو اکثریت نہیں لینے دی گئی
-
بارہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار
-
خوشی کی بات ہے مریم نواز کے اچھے کاموں کی علی امین گنڈا پور کی سرکار بھی پیروی کر رہی ہی: عظمیٰ بخاری
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے سے تجاوز کر گئی
-
شیخوپورہ میں 5سیٹوں کے رزلٹ کو مینیج کرنے کیلئے 90کروڑ روپیہ خرچ کیا گیا
-
پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ریاست ہے گوہر اعجاز
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ، باہمی فائدے کے لیے متعدد شعبوں میں وسیع تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا
-
حکومت کا اہم تعیناتیوں کے لیے عمر کی حد 65سال کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان اور سعودی عرب کا غزہ میں جنگ بندی کے فوری نفاذ، انسانی امدادی راہداری کھولنے اور بڑے انسانی بحران کو روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ
-
نوازشریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے جاتی عمرہ فارمزکے باہر اڈا پلاٹ چوک پہنچ گئے
-
ملت ایکسپریس واقعہ: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کی موت حادثاتی قرار