میرپور کے سپوت چودھری جاوید اقبال کا ایک اور اعزاز‘قائم مقام صدر وفاق ہاے صنعت و تجارت تعینات‘نوٹیفیکیشن جاری

منگل 25 ستمبر 2018 14:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) میرپور کے سپوت چودھری جاوید اقبال کا ایک اور اعزاز۔قائم مقام صدر وفاق ہاے صنعت و تجارت تعینات۔نوٹیفیکیشن جاری مختلف شخصیات کی مبارکباد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایم ڈی اے سپوت میرپور چودھری جاوید اقبال ایف پی سی سی آئی پاکستان کے قائم مقام صدر تعینات ہو گئے ہیں ان کے پیشرو بیرون ملک دورے پر روانہ ہو گئے ہیں اس دوران وہ اپنی خدمات سرانجام دینگے چودھری جاوید اقبال سے سے قبل آزاد کشمیر چیمبر کے دو مرتبہ صدر،بینک آف آزاد کشمیر کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر،ادارہ ترقیات کے ڈی جی بھی تعینات رہ چکے ہیں اپنے دبنگ انداز تاجر،صنعتکار اور سول سوسائٹی کے مسائل کے حل کے لئے عملی آواز بلند کرنے کے حوالے سے وہ خاصی شہرت رکھتے ہیں اب وہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر کے فرائض ادا کر رہے تھے انھیں قائم مقام صدر بننے پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں