ضلع میرپور میں یوم تاسیس جوش وجذبہ عقیدت واحترام اور ملی بیداری کے ساتھ منایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر

شہداء کشمیرکی قربانیوںاور غازیوں کی ملی خدمات خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اعادہ کرناچاہیے مقبوضہ کشمیرکی آزادی کیلئے اکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،سردار عد نان خورشید خان

منگل 23 اکتوبر 2018 16:38

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید خان نے کہاہے کہ ضلع میرپور میں آزادکشمیر کا یوم تاسیس نہایت ہی جوش وجذبہ عقیدت واحترام اور ملی بیداری کے ساتھ منایا جائے گا یوم تاسیس کی تقریبات میں سیاسی و سماجی جماعتوں ،حریت کانفرنس ،سرکاری ملازمین کی جریدہ و غیر جریدہ تنظیموں،انجمن تاجران،وکلا، صحافیوں،سکولوں اور کالجز کے اساتذہ،طلباء اور سول سوسائٹی کثیر تعداد میں شرکت کرئے گی۔

یوم تاسیس کے موقع پر سرکاری ونیم سرکاری عمارات پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔یوم تاسیس کے سلسلہ میں 24 اکتوبرکو صبح 10 بجے میونسپل کارپوریشن کے سبزاہ زار پرضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی جبکہ سکولوں ،کالجوں اور تعلیمی اداروں میں یوم تاسیس کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہونگی جس میں طلبا وطالبات کے درمیان تحریک آزادی کشمیر،مسئلہ کشمیرکے سلسلہ میں تقریری مقابلہ جات اورمباحثے منعقد کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر یوم تاسیس کے سلسلہ یہاں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجد، ڈی ایچ او ڈاکٹراصغر علی چوہدری، ایکسین بلڈنگ ندیم اقبال، ایکسین شاہرات طاہربٹ، انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹرکالجز پروفیسر محمدصادق ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسکولز زبیراختر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ طارق محمود، ڈی ای او زنانہ انسہ کوثر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اعجاز احمدقمر،اسسٹنٹ ڈائریکٹرشہری دفاع سردارمحمدرفیق، پراجیکٹ منیجرلوکل گورنمنٹ حافظ محمدانور، اسسٹنٹ ڈائریکٹراوقاف ظہیرالدین بابر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرفشریز ساجدمحمود ، انجمن تاجراں کے چوہدری محمدنعیم،ایپکاکے صدرراجہ مسعود راٹھور، ایم ڈی اے ایمپلائز کے صدرلالہ عبدالقیوم، سردارمعروف کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر سردارعدنان خورشید خان نے کہاکہ 24 اکتوبر کشمیر کی آزادی کا دن ہے۔ 24 اکتوبر کو ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں نے ڈوگرہ حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کرکے ریاست جموں و کشمیر کا ایک حصہ آزاد کروایا۔24 اکتوبرکوہمیں شہداء کشمیرکی قربانیوںاور غازیوں کی ملی خدمات کوزبردست طریقہ سے خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کااعادہ کرناچاہیے کہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیرکی آزادی کے لیے اس پار کشمیری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں