مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی طرف سے ناجائز اورجابرانہ قبضہ کیخلاف 27 اکتوبر کو میرپور میں یوم سیاہ منایا جائیگا

منگل 23 اکتوبر 2018 16:38

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کی طرف سے ناجائز اورجابرانہ قبضہ کے خلاف 27 اکتوبر کو میرپور میں یوم سیاہ منایا جائے گا اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں سیاسی و سماجی و مذہبی جماعتوں،وکلا، انجمن تاجراں،ملازمین کی جریدہ و غیر جریدہ تنظیموں،صحافیوں،سکولوں اور کالجوں کے طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان اپنی شرکت کریں گے۔

اس بات کافیصلہ آج یہاں ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سردارعدنان خورشید خان نے کہاہے کہ 27 اکتوبر 1947 کا دن ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس دن بھارت سرکار نے ریاست جموں وکشمیر پر اپنی فوجیں اتار کر ناجائز تسلط قائم کیااور گزشتہ 71 سالوں سے مقبوضہ کشمیر ریاست کے نہتے عوام پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی اس جارحیت کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنے کے لیے کشمیری ہرسال احتجاجی مظاہرے کرکے دنیاکی توجہ مقبوضہ ریاست جموںوکشمیرکی آزادی کی طرف مبذول کرتے ہیں۔ضلع میرپورکے ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادسے اپیل ہے کہ وہ 27 اکتوبریوم سیاہ کے موقع پربھرپورشرکت کرکے دنیاکے سامنے بھارت کا مکرہ چہرہ بے نقاب کریں۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں