میر پور ،بامقصد میعا ری تعلیم اور تحقیقی ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،وائس چانسلریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

طلباء و طالبات کو معیاری اور بین الاقوامی سطح کی جدید تحقیقی سہولیات فراہم کررہے ہیں تاکہ تحقیقی ماحول کو فروع حاصل ہو اور اس کیلئے یونیورسٹی کوشاں ہے،پروفیسر حبیب الرحمن

منگل 23 اکتوبر 2018 16:38

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) وائس چانسلر میرپوریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹرحبیب الرحمن نے کہا کہ بامقصد میعا ری تعلیم اور تحقیقی ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے چونکہ اعلی تعلیم کی ترقی کے باعث ہی ملک وقوم کی ترقی ممکن ہے۔ اس کے پیش نظر ہم طلباء و طالبات کو معیاری اور بین الاقوامی سطح کی جدید تحقیقی سہولیات فراہم کررہے ہیں تاکہ تحقیقی ماحول کو فروع حاصل ہو۔

اور اس کے لئے یونیورسٹی کوشاں ہے۔ان خیالات کااظہار انھوں شعبہ QECکے زیر اہتمام منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔ اجلاس میںہائرایجوکیشن کمیشن کی حالیہ رپورٹ کے پیش نظر منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ادارتی کارگردگی کے مختلف پہلواں پر HECکی ہدایات کی روشنی میں جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

یہ ادارتی کا رگردگی رپورٹ 2017-2018میں HECمیں جمع کروائی گئی تھی۔

اجلاس کے آغاز میںوائس چانسلر نے شرکاء کو مبارک باد دی کہ یونیورسٹی کے آفیسران کی انتھک محنت کی وجہ سے حالیہ سال QECکی رینکنگ پہلے سے نہ صرف مزید بہتر ہوئی بلکہ پہلی بار 91.52%نمبرات کی حامل ٹھہری۔وائس چانسلر نے مزید کہاکہ کہ اس سلسلے میں جملہ ڈین ،چیئرپرسن ،انتظامی سٹاف اور بالخصوص QECسٹاف کی انتھک کاوشیں قابل تحسین ہیں رپورٹ ہذا میں جن چیزوں کی نشاندھی کی گئی ان کو اجلاس میں زیر غور لایا تاکہ ان کو مزید بہتر کیاجائے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر QECڈاکٹر امنیاز احمد اور ڈپٹی ڈائر یکٹر نثا راحمد گورسی نے سالانہ پروگریس رپورٹ پیش کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کے سربراہان کی تعلیمی اور ملی خدمات کو سرہاتے ہوئے بتایا کہ جامعہ ہذا کے اساتذہ کے شبانہ ووزمحنت کی بدولت اللہ کے فصل وکرم سے مسٹ کے شعبہQECکی ریکنگ 91.52پررہی۔اجلاس میں QECکی ریکنیگ ،شعبہ جات کے SARرپورٹ اور عمل درآمدپلان کو زیر غور لایا گئے جس میں مختلف شعبہ جات کے مسائل سے متعلق وائس چانسلر و ممبران اجلاس کو آاگاہ کیا۔

وائس چانسلر نے مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر ہدایات دی اور کہاکہ ان مسائل کو 30نومبر 2018تک حل کیاجائے ۔اس موقع پر شعبہ ہذا نے جامعہ ہذا میںیونیورسٹی گرین میٹریکس ورلڈ ریکنگ کیلئے درکار اقدامات کو حتمی شکل دی۔اس موقع پروائس چانسلر نے ہدایت کی کہ تحقیقی ماحول کو فروع دیاجائے اور زیادہ سے زیادہ ریسرچ کی جائے اوربیلی کیشر کی جائے اور ایسی ریسرچ کی جائے جو معاشرہ و ملک کیلئے فائدہ مند ثابت ہو۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے جامعہ ہذاکے اساتذہ کی کارگردگی سہراتے ہوئے کہا کہ یہ مسٹ کا اعزاز ہے کہ حالیہ سا ل کی بہتر رینکنگ مسٹ کی کامیابی میںسنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ یونیورسٹی کی ترقی کا واضح ثبوت اور باعث افتحار ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ جہاں میری مدد اور راہنمائی کی ضرورت ہے میں حاضر ہوں۔اجلاس میں ڈین انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر انور خطاب،ڈین آرٹس پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شوکت محمود ، ٹریژر ڈاکٹر ظفر اقبال چوہدری، ڈاکٹر عزیر احمد چوہدری،ڈاکٹر مشتاق ملک، وجیہ ارشد،ڈاکٹر عرفان،ڈاکٹر محمد خلیق،عتیق بیگ اور ڈاکٹر طاہر اسلم شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں