پانی خداکی نعمت ہے،شہریوں کوصاف پانی کی فراہمی میں حکومت ناکام رہی

منگل 6 نومبر 2018 14:58

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) پانی خداکی نعمت ہے،شہریوں کوصاف پانی کی فراہمی میں حکومت ناکام رہی ہے ،مخیرحضرات شہرکے مختلف علاقوں میں لوگوں کوصاف پانی کی فراہمی یقینی بناکررفاعی کام کررہے ہیں،عمران رفیق نے چیئرمین حاجی محمدرفیق چودھری(مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے شہریوں کوصاف پانی کی فراہمی کابندوبست کرکے نیک کام کیاہے،خطیب جامع مسجدکارپوریشن نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ خوش قسمت ہے وہ اولاد جواپنے والدین کے ایصال ثواب کیلئے کوشش کرتی ہے ،شہریوں کوصاف پانی کی فراہمی ایک بڑامسئلہ تھا، عمران رفیق چودھری کے اقدام سے اہلیان علاقہ کوسہولت ہوگی تقریب میں سابق چیئرمین ادارہ ترقیات محمدصدیق چوہدری،شفقت رسول چودھری،راجہ عمر،نائب صدرریجنل یونین آف جرنلسٹس محمدامین بٹ، سابق مرکزی صدریونین آف جرنلسٹس حافظ محمدمقصودمرزا،بلال رفیق چودھری،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران فرینڈزگروپ قاضی ارشد، انجمن تاجران چوک شہیداں کے رہنمائوں،پرنٹرزایسوسی ایشن کے نمائندگان، دوست احباب سمیت صدرریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپورعثمان ندیم شیخ، نوجوان صحافی سیدارشدگیلانی، شمعون ذیشان چوہدری،مظہراقبال بٹ،غفارجبارجٹ دیگرمقامی مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے محمدجاویدکی جانب سے سیکٹرسی ون نزدتالاب والی مسجد بورنگ کاکام مکمل کروانے کیلئے کاوشوں کوسراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا،دعائیہ تقریب کے بعدچکن بریانی سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں