منگلا پولیس کی کارروائی ،مشہور منشیات فروش و ڈرگ ڈیلر گرفتار،

بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی

ہفتہ 16 فروری 2019 15:07

منگلا پولیس کی کارروائی ،مشہور منشیات فروش و ڈرگ ڈیلر گرفتار،
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش اور ڈرگ ڈیلر کو گرفتارکر کے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی ۔ ایس ایچ او تھانہ پولیس منگلا راشد حبیب مسعودی کے مطابق منگلا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران ملزم راجہ بابر الطاف ولد الطاف حسین ساکنہ چتر پڑی کو خصوصی کارروائی کے دوران گرفتا ر کیا ۔

ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میںہیروئین برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتا ر ہونے والا ملزم راجہ بابر الطاف دینہ اور جہلم سے ہیروئن لاکر میرپور میں نوجوان نسل کو تباہ کر رہا تھا۔ اس کے خلاف قبل ازیں منشیات، ہیروئن فروخت کرنے اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہیں ۔

(جاری ہے)

راشد حبیب کا کہناتھا کہ اس گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

پولیس نے ان سماج دشمن عناصر کے خلاف جو آپریشن شروع کیا ہے وہ ان کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ ملزم کو گرفتا ر کرنے والی منگلا پولیس کی ٹیم میںDFCشوکت، راجہ نصیر،عنصر محمود، ذولفقار علی شامل تھے ۔انہوں نے کہاکہ عوام علاقہ ان سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے میں پولیس کا ساتھ دیں ۔دریں اثناء عوام علاقہ نے منگلا پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کو خوش آئند قراردیتے ہوئے بھرپور خیر مقدم کیا ہے ۔ سول سوسائٹی جانب سے ایس ایچ او راشد حبیب اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مقامی سطح پر اس گروہ کی پشت پناہی کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں