میرپور آزاد کشمیر میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ، چار افراد زخمی ، پانچ بچے معجزانہ طورپر محفوظ رہے

بدھ 13 مارچ 2019 16:29

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) میرپور آزاد کشمیر میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور ماں باپ سمیت 4 افراد زحمی ہوگئے جبکہ 5 بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کے نواحی سیکٹر بن خرماں سائیں جھلا دربار کے قریب کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق ، ماں باپ سمیت 2 بھائی زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پانچ بچے اس حادثہ میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہلاک ہونے والے بچوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ پانچ گھنٹے گززنے تک انتظامیہ کا کوئی بندہ موقع پر نہ پہنچ سکا۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں