حضرت بابا پیرا شاہ غازی ؒ کا سالانہ عرس ،کھڑی شریف میں محفل سماع کا انعقاد، وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت وزراء کی شرکت

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:56

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت باباپیراہ شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ کے سالانہ عرس کے موقع پردربارعالیہ کھڑی شریف میںمحفل سماع منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان،آزادکشمیر کے وزیراوقاف واموردینیہ راجہ عبدالقیوم، وزیرپاورڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رخسار احمد، وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرچوہدری محمدسعید، وزیرتعلیم کالجز کرنل(ر)وقار احمدنور،وزیرجیل خانہ جات چوہدری محمداسحاق،وزیرسماجی بہبود چوہدری جاویداختر، دربار عالیہ بری امام کے سجادہ نشین صاحبزادہ راجہ سرفراز احمدخان، سیکرٹری اوقاف واموردینیہ خواجہ محمدطارق،چیئرمین آزادجموں کشمیر زکواة کونسل صاحبزادہ سلیم چشتی، ڈی جی اوقاف مفتی محمدابراہیم ، کمشنر میرپورڈویژن چوہدری محمدطیب، ڈی آئی جی سردارگلفراز خان، ڈپٹی کمشنرسرعدنان خورشید خان،ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری، ناظم اوقاف مقصود عباسی کے علاوہ دیگرافراد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے مایہ ناز قوال آصف سنتو نے مختلف قوالیاں پیش کیںاور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں