حضرت بابا پیرا شاہ غازیؒ کا سالانہ عرس، دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:56

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت باباپیراہ شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ کے سالانہ عرس کے موقع پردربارشریف کوعرق گلاب سے غسل دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آزادکشمیر کے وزیراوقاف واموردینیہ راجہ عبدالقیوم، وزیرپاورڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رخسار احمد، وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرچوہدری محمدسعید،وزیرسماجی بہبود چوہدری جاویداختر، سیکرٹری اوقاف واموردینیہ خواجہ محمدطارق،چیئرمین آزادجموں کشمیر زکواة کونسل صاحبزادہ سلیم چشتی، ڈی جی اوقاف مفتی محمدابراہیم ، ڈی آئی جی سردارگلفراز خان، ڈپٹی کمشنرسرعدنان خورشید خان, ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری، ناظم اوقاف مقصود عباسی کے علاوہ دیگرافراد بھی موجود تھے۔

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے رومی کشمیر حضرت میاںمحمدبخشؒ کے دربار پربھی حاضری دی ،چادریں اور پھول چڑھائے اور بزرگان دین کے درجات کی بلندی ،پاکستان کی ترقی ِ،خوشحالی، تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے دعائیں کیں۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں