وزیراعظم نے حضرت بابا پیرا شاہ غازیؒ، حضرت میاں محمد بخشؒ اور دربار عالیہ کھڑی شریف کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:58

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے برصغیرکے عظیم روحانی پیشواء حضرت باباپیراہ شاہ غازیؒ المعروف دمڑی والی سرکاری اور رومی کشمیر حضرت میاںمحمدبخشؒ کے مزارات اور دربارعالیہ کھڑی شریف کے توسیع منصوبے کاباقاعدہ افتتاح کیااس منصوبے پر23.327 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

ایکسین بلڈنگ ندیم اقبال نے وزیراعظم کودربارعالیہ کھڑی شریف کے توسیع منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ توسیع منصوبہ کے تحت 4340 مربع فٹ توسیع کی گئی ہے جس سے زائرین کودربار شریف پرحاضری کیلئے سہولیات ومراعات میسر آئی ہیں۔ اس طرح دربار شریف پردیگر تعمیراتی کام بھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں