میرپور،منگلا پولیس کی کارروائی ،دو ڈرگ ڈیلر گرفتار،بھاری مقدار میں گردہ چرس برآمد

جمعرات 25 اپریل 2019 17:06

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈرگ ڈیلر گرفتارکر لیاجبکہ بھاری مقدار میں گردہ چرس برآمدکر لیا گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او منگلا پولیس راشد حبیب مسعودی کی سربراہی میں محمد آصف ایڈیشنل ایس ایچ او، محمد اقبال تفتیشی آفیسر، شوکت علی DFC، راجہ نصیر خان پر مشتمل ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کرتے ہوئے دو ڈرگ ڈیلرز محمد آصف اور محمد عمران امیر ساکنان چتڑ پڑی منگلا کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بالترتیب 1060 گرام اور 500 گرام گردہ چرس برآمد کر لیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ پولیس منگلا کے مطابق ملزمان کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت ایف آئی آردرج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،ملزمان میرپور اور گردونواح میں نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرتے تھے۔ دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی نے منگلا پولیس کی ڈرگ مافیا کے خلاف کاروائی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئندہ بھی آپریشن جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے اور ایس ایچ او راشد حبیب اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں