وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعزاز میں دورہ کھڑی شریف کے دوران ظہرانہ دیا گیا

ہفتہ 4 مئی 2019 19:14

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2019ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے دورہ کھڑی شریف کے دوران آزاد کشمیر کے وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رخسار احمدنے وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیاجس میں آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق مہناس،وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید،وزیر ہائیر ایجوکیشن کرنل ر قار احمد نور،سابق مشیر راجہ ساجد خان،ڈائریکٹر جنرل وزیر اعظم سیکریریٹ ملک ذوالفقار علی،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری جاوید قادر،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ایچ اے اعجاز میر، ڈپٹی چیف پراسکیوٹرراجہ شبیرایڈووکیٹ، ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید خان ،ایس ایس پی سید ریاض حیدر بخاری،اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد قریشی،ڈسٹرکٹ پروگرام کوارڈینیٹر راجہ نہیب ٹھاکر، وزیراعظم کے پی آر او ملک سہیل اعوان،مسلم لیگ ن حلقہ کھڑی کے راہنمائوںچوہدری نعیم الرحمان،راجہ ظہیر الحق،راجہ وقاص سرور، خواجہ اظہر،ملک الیاس،چوہدری معروف،راجہ سبطین،مرزا الیاس،چوہدری منشاء،راجہ لیاقت علی،چوہدری ناہیدکے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیراعظم جب چوہدری رخسار کے گھرچھابڑیاں پہنچے تو ان کاوالہانہ استقبال کیاگیا۔ وزیراعظم پرگل پاشی کی گئی، وزیراعظم نے اس موقع پرحلقہ کھڑی کے لوگوں کے مسائل سنے اورانھیں حل کرنے کی یقین دھانی کروائی۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں