ککری گائوںجاکر گلی محلوں کے بند راستوں سے ملبہ اٹھانے کاکام کاآغاز شروع کردیاگیا

زلزلہ سے متاثرہ روڈ اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے حکومت ہرقسم کی امداد کرے گی‘کمشنر میرپور ڈویژن

جمعرات 3 اکتوبر 2019 15:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) کرائسز مینجمنٹ سیل کے زیراہتمام زلزلہ متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ،پولیس،ریسکیو1122 ،شہری دفاع،مختلف این جی اوزاور رضاکاروں نے ککری گائوںجاکر گلی محلوں کے بند راستوں سے ملبہ اٹھانے کاکام کاآغاز شروع کردیا۔ملبہ اٹھانے کی مہم کے دوران کمشنر میرپورڈویژن چوہدری محمدطیب، ڈی آئی جی سردارگلفراز خان، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، ریلیف کمیٹی کے چیئرمین چوہدری امجداقبال، کورٹ کے چیئرمین چوہدری اخترحسین نے خود اپنے ہاتھوں سے ملبہ اٹھاکرکام کاآغاز کیاککری گائوں سے زلزلے سے تباہ عمارتوں کاملبہ اٹھانے کے لیے جب کمشنر میرپور ڈویژن و کمشنر ریلیف چوہدری محمدطیب کے ہمراہ پولیس اور دیگرانتظامیہ کے رضاکار پہنچے تو اہلیان علاقہ کی بھرپورحوصلہ افزائی ہوئی۔

(جاری ہے)

جس پراہلیان ککری نے کہاکہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ اورپولیس سمیت دیگرسرکاری اداروں ،این جی اوز نے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ خونی رشتے کی طرح جڑے رہے اور ہرمرحلہ پرہماری حوصلہ افزائی کی۔ اپریشن ٹیم نے ککری گائوں کی گلیوںمیں ابتدائی طورپرملبہ ہٹانے کاکام شروع کردیا۔ اس موقع پرکمشنرمیرپورڈویژن چوہدری محمدطیب نے کہاکہ زلزلہ متاثرہ علاقوں کی بحالی وآبادکاری کامرحلہ شروع کررہے ہیں ۔

زلزلہ سے متاثرہ روڈ اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے حکومت ہرقسم کی امداد کرے گی۔ اس طرح زلزلہ متاثرہ علاقوں میںمتاثرین کومختلف قسم کی بیماریوں سے بچانے کے لیے موبائل میڈیکل کیمپ بھی کام کررہے ہیں۔ موجودہ صفائی مہم کے آغاز سے لوگوں کواپنے گھروں میں آنے جانے کے لیے مواقع مل سکیں گے۔انھوں نے کہاکہ میرپورزلزلہ کی شدت نے کئی گائوں اجاڑدیئے ہیں۔

انتظامیہ نے پہلے مرحلے پرمتاثرین کوریسکیوکیااور بعد ازاں مختلف علاقوں میں ٹیمیں بناکرریلیف کاسامان پہنچایا۔ اب متاثرہ علاقوں کے نقصانات کی Assessment کاکام بھی جاری ہے۔ ابتدائی طورپر تمام کچے اورپکے ٹریکس کوبحال کردیاگیاہے جس کے باعث امدادی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔انھوں نے متاثرین سے کہاکہ وہ اپنے مکانات اور املاک کوپہنچے والے نقصانات کے بارے میں سروے ٹیموں کوفارم پرکرکے دیں تاکہ ان کے نقصانات کاصحیح اوردرست اندازہ لگاکرحکومت کوپیش کیاجاسکے۔

انھوں نے زلزلہ متاثرین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ ایک بڑی آفت اورآزامائش گزر گئی ہے جس میں متاثرین نے بھرپور حوصلے کامظاہرہ کیاہے ۔ انھوںنے کہاکہ حکومت آخری متاثرہ شخص کی بحالی وآبادکاری کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ متاثرین اپنے آپ کوکسی بھی مرحلے پرتنہانہ سمجھیں۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں