مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی نہتے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کو کچل نہیں سکتی،ثوبیہ کمال

زلزلے سے متاثر تما م علاقوں کو جلد بحال کر لیا جائے گا ، سول اور فوجی ادارے متاثرہ عوام کے ریسکیو اور بحالی کا کام احسن انداز میں سر انجام دینے پرتعریف کے مستحق ہیں،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر

جمعرات 3 اکتوبر 2019 17:10

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان مسز ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی جلد بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور زلزلے سے متاثر تما م علاقوں کو جلد بحال کر لیا جائے گا ، انہوں نے یہ بات جمعرات کو میر پور آزاد کشمیر میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری نے تما م سول و فوجی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سول اور فوجی اداروں نے زلزلہ سے متاثرہ عوام کے ریسکو اور بحالی کا کام بڑے منظم اور احسن انداز میں سر انجام دے رہے ہیں جس کے لیے وہ بلاشبہ تعریف کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور پالیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان وہ بحالی اور ریلیف کے اداروں اور اس ضمن میں پیش رفت سے لمحہ با لمحہ آگاہ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ جس رفتار سے بحالی کا کام چل رہا ہے اس سے یہ کہنا مشکل نہیں ہے کہ یہ کام جلد احسن انداز سے مکمل کر لیا جائے گا ، اس موقع پر انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی نہتے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کو کچل نہیں سکتی، انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو کی پر زور الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی حق خودارادیت کی جدوجہد میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے، مسز ثوبیہ کمال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بڑے موثر انداز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور مسئلہ کشمیر پر حقیقی سفیر اور کشمیریوں کا مضبوط وکیل ہونے کا وعدہ سچ کر دکھایا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پارلیمانی سیکرٹری نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میر پور میں زلزلہ سے متاثرہ خواتین اور بچوں کا عیادت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میںاپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کو ساتھ ہے اور ان کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنایا جائے گا ۔ پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر کو میر پور انتظامیہ کی جانب سے ریسکو اور بحالی کے کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری نے بحالی کے کاموں پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور وفاقی حکومت ہر ممکنا انداز میں بحالی کے کاموں کو احسن انداز سے مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروے کار لائے گی اس کے بعد پالیمانی سیکرٹری نے ایم این اے مس نوشین حامد کے ہمراہ ریلیف کیمپ اور متاثرہ علاقے کا دورہ بھی کیااور زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں