میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

پیر 7 اکتوبر 2019 13:41

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) میرپور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کو آنے والے قیامت خیز زلزلے کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپور طاہر ممتاز نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی 289 میں سے 100 کے قریب بلڈنگز محفوظ ہیں، 189 تعلیمی اداروں کو ٹینٹ فراہم کئے گئے ہیں جس میں وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کررہے ہیں تاہم ناقابل استعمال بلڈنگز میں قائم ادارے کھولنے پر مستقل پابندی ہوگی۔

میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے کے باعث دو ہفتے تک بند رہنے والے سکول دوبارہ کھولے گئے ہیں۔ میرپوریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ہوم اکنامکس طالبات نے ٹینٹ میں اپنے امتحانی پیپر دیئے۔ واضح رہے کہ 24 ستمبر کے قیامت خیز زلزلے میں تعلیمی اداروں کی بلڈنگز بری طرح متاثر ہوئیں جس کے بعد تعلیمی سلسلہ عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں