اہلیان کلیال یونین کونسل کھاڑک نے متفقہ طور پرپی ٹی آئی کشمیر کے امیدوار برائے ایل اے 3 بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت کا اعلان کردیا

اہلیان کلیال نے متفقہ طور پر میری حمایت کر کے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کھاڑک میرا مضبوط قلعہ ہے ،بھٹی برادری نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر کے ثابت کردیا ضمی الیکشن میں ایف ٹو سے پی ٹی آئی بھارتی اکثریت سے جیتے گی، بیرسٹر سلطان محمود

پیر 4 نومبر 2019 19:52

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2019ء) اہلیان کلیال یونین کونسل کھاڑک نے اپنی اپنی ناراضگیاں ختم کر کے متفقہ طور پرپی ٹی آئی کشمیر کے امیدوار برائے ایل اے 3 بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت کا اعلان کر دیا حاجی ظفر اور حاجی جاوید کی رہائش گاہ واقع کلیال میں جلسہ نما میٹنگ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت ۔ اس موقع پر سیٹھ بشارت چوہدری مختار چوہدری نور احمد چوہدری محمد جاوید چوہدری مالک حاجی معروف کلیال چوہدری محمد زراعت چوہدری نثار چوہدری لیاقت چوہدری محمد رفیق چودھری رشید حاجی محمد مہربان راجہ جمشید چوہدری معروف چوہدری سلیم خلیل راڈھیاں چوہدری محمد محمود چوہدری منشا ڈاکٹر محمد رمضان چیئرمین محمد اصغر کھتریل ڈاکٹر محمد بشیر چاچا محمد خالق چوہدری پنوں چوہدری طارق کھتریل حاجی محمد صابر اور دیگر بھی موجود تھے میٹنگ سے سیٹھ بشارت محمد زراعت چوہدری مختار چیئرمین نور احمد چوہدری زراعت حاجی جاوید چوہدری مہربان ڈاکٹر محمد بشیر عباس ظفر جنید جاوید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایف ٹو کچی آبادی میں بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ایک اور تگڑا وار۔محفوظ بھٹی ارشد بھٹی سکندر بھٹی نثار بھٹی راشد بھٹی زاہد بھٹی شاہد بھٹی حاجی رفیق نور حسین بھٹی معروف وکی پولا بھٹی فاروق بھٹی عبدالرحمان سمیت پوری بھٹی برادری مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئی ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔

سنگھوٹ ٹیوب ویل نمبر 1 نئی آبادی میںچوہدری ماجد کے گھر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی انتخابی میٹنگ اہلیان محلہ کی بڑی تعداد میں شرکت اس موقع پر چوہدری قربان چوہدری رومان عظمت صدیق ٹھکیدار یاسین ملک ساجد ملک عدنان راشد بٹ ایڈووکیٹ حاجی شوکت ملک فاروق اور دیگر اہل محلہ نے ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر چوہدری سلطان چوہدری ماجد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ایف تھری پارٹ ٹو میں سونامی کی لہریں داخل چوہدری راشد نے اپنے کنبہ قبیلہ سمیت پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا باقاعدہ اعلان بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں کیا انتخابی میٹنگ سے میڈم عشرت سجاد قمر چوہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا نیو سٹی سیکٹر ایف پی ٹی آئی کشمیر نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا کر مسلم لیگ ن کو کلین بولڈ کر دیا جبار منہاس ایڈووکیٹ سادات قبیلہ کے سربراہ سید جلال حسین شاہ آفتاب حسین شاہ بٹ قبیلہ کے سربراہ صوفی محمد نزیر افضل جنجوعہ قبیلہ کے سرکردہ رہنما صوفی محمد افضل چوہدری آفاق ڈومال برادری کی سرکردہ شخصیت راجہ محمد سعید عابد حسین مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے ان شخصیات کی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت سے پی ٹی آئی کشمیر کی نیو سٹی میں پوزیشن مستحکم ہو گئی ۔

پرائیوٹ کالجز کے سینکڑوں سٹوڈنٹس نے پی ٹی آئی کشمیر آئی ایس ایف میں شمولیت اختیار کر لی دانیال گُجر، مبشر شبیر چوہدری، چوہدری رضوان، نعمان مغل، حسین مغل، راجہ شہریار، راجہ عثمان اور دیگر سٹوڈنٹس نے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کر کے ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر نوید ظفر کھٹانہ متحرک تھے بیرسٹر سلطان کے سونامی نے ایف ون میں ایک اور بڑی وکٹ حاصل کر لی میرپور شہر کی مشہور شخصیت راجہ ککو نے ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر ان کے برادر راجہ بھولا اور سابق میئر چئیرمن چوہدری خالد بھی موجود تھے راجہ ککو نے یہ اعلان اپنی رہائش گاہ میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں کیا یونین کونسل کھاڑک کے گاؤں کلیال میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج اہلیان کلیال نے متفقہ طور پر میری حمایت کر کے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ کھاڑک میرا مضبوط قلعہ ہے اس بار کھاڑک یونین کونسل کی لیڈ مخالفین کی شکست کا باعث بنے گی چوہدری سعید پلاٹ مافیا اور قبضہ گروپ کا سرغنہ تھا جس نے سپریم کورٹ تک کو نہ بخشا سپریم کورٹ کے ریسٹ ہاؤس کی جگہ پر قبضہ کیا جس پر سپریم کورٹ نے اسے نااہل قرار دے دیا میں پانچ سال وزیراعظم رہا پانچ سال اپوزیشن لیڈر رہا سات بار ممبر اسمبلی رہا اس کے باوجود میرپور میں میرا۔

کوئی پلاٹ نہیں میرے دورے حکومت سے پہلے ایم ڈی اے میں وزیراعظم کا پچیس فی صد کوٹہ ہوتا تھا مگر میں نے وزیراعظم بننے کے بعد یہ کوٹہ ختم کر دیا کیونکہ یہ میرپور کے لوگوں سے زیادتی تھی ایف ٹو کچی آبادی میں منعقدہ انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج بھٹی برادری نے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اس ضمنی الیکشن میں ایف ٹو سے پی ٹی آئی کشمیر بھاری اکثریت سے جیتے گی کچی آبادی کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں انصاف ہیلتھ کارڈ سمیت وفاقی حکومت کے فلاحی پروگراموں سے یہاں کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مستفید کروائیں گے نیو سٹی سیکٹر ایف میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جبار منہاس چھٹی پر گئے ہوئے تھے آج دوبارہ واپس آ گئے ہیں انہیں اور ان کے دیگر ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں نیو سٹی میں واقعی سونامی آ چکا ہے الیکشن کے بعد نیو سٹی میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام شروع ہو جائے گا ذیلی کنبہ جات کے مسائل بھی پی ٹی آئی کشمیر حل کرئے گی۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں