قومی نوعیت کے پراجیکٹس کو اگلے سو سال تک پائیدار بنائیں ،وزیرزاعت کی ترقیاتی محکموں کے ضلعی سربراہان کو ہدایت

سرکاری ملازمین اپنے عہدوں اور اختیارات سے انصاف کریں ،ترقیاتی منصوبہ جات کی کوالٹی اور معیار کا خیال رکھیں،موجودہ حکومت نے قانون وانصاف کی بالادستی ،میرٹ سمیت مالیاتی ڈسپلن کو قائم رکھنے کی ہدایات دی ہوئی ہیں ،عملدرآمد افسران کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے،چوہدری مسعود خالد

بدھ 25 دسمبر 2019 17:36

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر زراعت و اسما چوہدری مسعود خالد نے ترقیاتی محکموں کے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ قومی نوعیت کے پراجیکٹس کو اگلے سو سال تک پائیدار بنائیں تاکہ قومی وسائل کا بہترین استعمال زمین پر نظر آئے۔سرکاری ملازمین اپنے عہدوں اور اختیارات سے انصاف کریں اور ترقیاتی منصوبہ جات کی کوالٹی اور معیار کا خیال رکھیں،ترقیاتی محکموں اوراداروں کے افسران فیلڈ میں جاکر جاری منصوبہ جات کی موقع پر پڑتال کیاکریںتاکہ منصوبہ جات کی تکمیل اندرمعیاد اور معیار کے مطابق ہوسکے۔

موجودہ حکومت نے قانون وانصاف کی بالادستی ،میرٹ سمیت مالیاتی ڈسپلن کو قائم رکھنے کی ہدایات دی ہوئی ہیں ان پر عملدرآمد افسران کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ ضلعی ترقیاتی جائزہ اجلاس ہر ماہ میں ہوا کرئے گا جس کے بعد ترقیاتی منصوبہ جات کی گرائونڈ لیول پر پراگرس کاجائزہ لیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ضلعی ترقیاتی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرراجہ طاہرممتاز،اسسٹنٹ کمشنر یاسر ریاض، ایکسین شاہرات ذیشان ممتاز چوہدری، ایکسین برقیات راجہ عمر حیات خان، ایکسین بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ارشد محمود، افسر مال سردار محمد پرویز خان،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد طاہر مسعود ، ڈائریکٹر ورکس ایم ڈی اے عبدالقیوم مغل،ڈپٹی ڈائریکٹر رٹھوعہ ریام برج یاسین طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم یو راجہ انعام اللہ ندیم، اے ڈی لوکل گورنمنٹ راجہ طاہر خالق، ایکسین بلدیہ امتیاز علی بٹ، ایس ڈی او برقیات یاسر ربانی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ارم بتول،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، اے ڈی آبپاشی محمد ندیم کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔

وزیرزراعت واسماء چوہدری مسعود خالد نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات جن میں سڑکات، عمارات، پل، لنک روڈز، لوکل گورنمنٹ ،بجلی،پانی،سیوریج ،ایم ڈی ایچ اے، ایم ڈی اے ،ضلع کونسل ،صحت عامہ، اوقاف ،آبپاشی اور دیگر ترقیاتی سکیموں کو اندر معیاد مکمل کیا جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ رٹھوعہ ہریام برج کی تکمیل کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

منصوبہ کی جلد تکمیل کے لئے ترجیح بنیادوں پر کام جاری ہے منصوبہ جنوری 2021 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ منصوبہ کی سست روی کا شدید نوٹس لیتے ہوئے وزیرزراعت نے ہدایات دی کہ اب یہ منصوبہ مزیدالتواء کاشکارنہیں ہوناچاہیے۔ اس منصوبہ کی تکمیل سے جہاں طویل مسافت کاخاتمہ ہوگاوہاں سیاحت کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔اجلاس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بھی نوٹس لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، اہلیان میرپور کی منگلا ڈیم کی تعمیر میں لازوال قربانیاں ہیں اس حوالے سے ضلع میرپور میں لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے، اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو ہدایت دی گئی کہ وہ پانی کے بلات کی وصولی کو یقینی بنائیں، پانی کے ایسے صارف جن کے ذمہ بقایاجات ہیں عدم ادائیگی پر ان کے پانی کے کنکشن منقطع کیے جائیں، سیوریج سسٹم کی تنصیب کے سلسلہ میں ہدایت دی گی کہ پی ایم یو کے زیر اہتمام واٹر سپلائی اور سیوریج کے منصوبوں میں مزید التواء برداشت نہیں کیاجائے گا۔

اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے نئے سب ڈویژن بنا کر دفتری مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کروائی گئی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ہال روڈ سمیت ضلع بھر کی رابطہ سڑکات کی جنوری میں ٹینڈرنگ ہو جائے گی۔ اجلاس میںمختلف محکموں نے اب تک ہونے والی پراگرس رپورٹ پیش کی اور فنڈز کی فراہمی سمیت دیگرمسائل سے وزیرحکومت کوآگاہ کیا۔ وزیرحکومت نے ضلعی انتظامیہ کوہدایت کی کہ وہ ضلع بھرمیں قومی شجرکاری مہم کوکامیاب بنائیں۔درخت کسی بھی علاقے یاشہرکی خوبصورتی میں اہمیت رکھتے ہیں وہاں اس سے ماحول اورصحت پربھی بڑے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ کامیاب شجرکاری کروائی جائے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں