میرپور پولیس کی سال 2019ء کی کارکردگی رپورٹ، ڈاکوئوں اور چوروں کے 91 گروہ گرفتار2 کروڑ 86 لاکھ روپے کا لوٹا ہوا مال برآمد

45 کلو چرس ،10 کلو ہیروئن ، 4 کلاشنکوف ،23 رائفلیں ،72 پستول ، 91 موٹرسائیکل ،10 کاریں برآمد ، 343 مجرمان اشتہاری و مفروران گرفتار

بدھ 1 جنوری 2020 15:02

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2020ء) ایس ایس پی آفس میرپور سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع میرپور میں سال 2019ء کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں ۔ سال بھر کے دوران قتل کے 09مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں 24 ملزمان گرفتار ہوئے۔ ڈکیتی اور سرقہ بالجبر کے 06 جبکہ چوری کے 85مقدمات درج ہوئے جن میں 161 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2کروڑ 86 لاکھ روپے کا لوٹا ہوا اور چوری شدہ مال برآمد کیا گیا جس میں 10کاریں ، 91موٹرسائیکل ،مشینری ، طلاعی زیورات ، نقدی اور گھریلو سامان شامل ہے۔

اسی طرح منشیات کے 296 مقدمات میں 438 ملزمان کو گرفتار کر کے 1574بوتل شراب ،45کلو گرام چرس اور 10کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ اسلحہ ناجائز کے 56 مقدمات درج کیے گئے جن میں 65ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4 کلاشنکوف ،23رائفلیں ، 72پستول اور6091 روند برآمد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مجرما ن اشتہاری اور مفروران کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 297 مجرمان اشتہاری اور مفروران کو گرفتار کیا گیا ۔

فحاشی اور آوارہ گردی کے الزام میں 717 ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ جوا کھیلنے والوں کے خلاف 12مقدمات درج کر کے 59 ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 2لاکھ 23ہزار روپے اور آلات قمار بازی برآمد کیے گئے۔ ون ویلنگ اور تیز رفتاری کرنے والوں کے خلاف 283 مقدمات درج کر کے 283 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت 305مقدمات درج کر کے 522ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ 96لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دوران سال ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور فحاشی کے اڈوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ 24ستمبر 2019ء کو میرپور میں ہولناک زلزلہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران پولیس نے اپنا فرض احسن طریقہ سے نبھایا ہے اور حلقہ LA-3 میرپور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران مثالی امن و عامہ قائم رکھا ۔

میرپور پولیس کمی وسائل کے باوجود دن رات اپنا فرض پوری ذمہ داری سے نبھانے کے لئے کوشاں ہے ۔ میرپور آزاد کشمیر کا پُر امن خطہ ہے جہاں جرائم پیشہ افرادکے لئے کوئی جگہ نہیں۔ڈڈیال ، چکسواری اور میرپور میں پنجاب سے اُجرتی قاتلوں کے ذریعہ واقعات کرانے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ اہلیت کی بناء پر ان ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں میڈیا اور سول سوسائٹی کا کردارہمیشہ قابل ستائش رہا ہے ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں