میرپور ،گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق،3 زخمی

پیر 20 جولائی 2020 13:30

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2020ء) کوٹلی میں گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کوٹلی کی تحصیل نکیال میںگاڑی تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئیِ ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میںایک خاتون اوربچی شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں