آزاد کشمیر،خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والا گرفتار

بدھ 7 اکتوبر 2020 23:47

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) آزاد کشمیر میں خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ سٹی تھانے میرپور میں متاثرہ خاتون ڈاکٹر کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔خاتون ڈاکٹر کے والد کا ایف آئی آر میں الزام ہے کہ ملزم اس کی بیٹی کو کافی عرصے سے ہراساں کرتا رہا اور اغوا کی کوشش بھی کی۔ایس ایس پی کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے حوالے سے گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے، جس کے بعد ہی مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں