میرہور کے زلزلہ متاثرین کو تاحال معاوضہ نہ ملنا حکومتی نا انصافی ہے‘راجہ نوید اختر

جمعہ 20 نومبر 2020 16:15

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) سابق امیدوار اسمبلی آزا کشمیر اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما راجہ نوید اختر گوگا نے کہاہے کہ میرہور کے زلزلہ متاثرین کو تاحال معاوضہ نہ ملنا حکومتی نا انصافی ہے اس نا انصافی کے خلاف ہر فورم پر آوز بلند کرونگا۔میرپور کے لوگوں کے قربانیوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔

(جاری ہے)

اگر 24 ستمبر 2019 کا زلزلہ مظفر آباد میں آتا تو حکومت تمام وسائل خرچ کر دیتی لیکن جب میرپور کی باری آئی تو ان کو نظر انداز کر دیا گیا جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر منعقدہ پر تکلف کھانے کی تقریب سے خطاب کرتیہوئے کیا۔اس دعوت کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں دریا کی سنگاڑہ مچھلی سمیت مقامی جنگل کے تتر کی ڈش بھی تھی جس کو دیسی گھی سے تڑکا لگاگیا ہوا تھا۔تقریب میں سنئیر صحافی ممتاز علی خاکسار۔ ڈاکٹر جنید وجاہت۔راجہ کامران علی۔مرزا نوید اسلم۔راجہ ناصر،راجہ شکیل راجہ نصیر اور راجہ نوید بھی موجود تھے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں