آزاد کشمیر میں صحت کارڑ غیر مشروط طور پر ہر فرد کو فراہم کیا جائیگا، پنجاب اور سندھ میں صحت کارڑ صرف مستحقین کو ملے گا،بیرسٹر سلطان محمود

آزاد کشمیر میں تمام افراد کو صحت کارڑ کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کا ہماری عوام کے لیے خصوصی تحفہ ہے جس پر میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر

ہفتہ 26 دسمبر 2020 16:55

میر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2020ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیرعظم و پی ٹی آئی آزادجموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں صحت کارڑ غیر مشروط طور پر ہر فرد کو فراہم کیا جائے گا پنجاب اور سندھ میں صحت کارڑ صرف مستحقین کو ملے گا۔آزاد کشمیر میں تمام افراد کو صحت کارڑ کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کا ہماری عوام کے لیے خصوصی تحفہ ہے جس پر میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

میں نے کچھ عرصہ قبل وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا تھا کہ آزاد کشمیر میں انصاف ہیلتھ کارڑ سب کو فراہم کیا جائے کیونکہ آزاد کشمیر کی آبادی کم ہے دوسرا لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پیدا شدہ صورتحال میں بھی یہ ضروری ہے کہ یہاں سب کو صحت کارڑ فراہم کیا جائے وزیراعظم عمران خان نے میرے مطالبہ پر کمال مہربانی کرتے ہوئے اب آزاد کشمیر میں سب لوگوں کو کارڑ کی فراہمی کا اعلان کر دیا ہے اگلے چند روز میں عوام کو ان کے گھروں میں کارڑ ملنا شروع ہو جائیں گے یہ کارڈ ہر کنبہ کے سربراہ کو ملے گا کنبہ کے باقی افراد بھی اس کارڑ پر دس لاکھ تک اپنا علاج کروا سکیں گے وزیراعظم عمران خان کا ویڑن پر شخص کوصحت اور تعلیم کی یکساں فراہمی ہے آزاد کشمیر کی حکومت کی جانب سے احتساب ملازمین کی برطرفی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے حکومت ملازمتیں دینے کی بجائے پہلے سے موجود ملازمین سے ملازمتیں چھین کر ان کے گھروں کے چولہے تک بند کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے محکمہ احتساب کے ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے بصورت دیگر پاکستان تحریک انصاف اس کے خلاف بھرپور آواز بلند کرے گی آزاد کشمیر کی حکومت عوامی خدمت کے بجائے لوٹ کھسوٹ میں ملوث ہے میرٹ کی پالیاں عروج پر ہیں میرپور کے اندر دوسرے اضلاع سے لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے میرپور کے محکمہ جات میں ملازمتوں کا حق صرف میرپور کے نوجوانوں کا ہے ان کی حق تلفی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپور موہڑہ دولو پرانی آبادی میں چوہدری مطلوب حنیف کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا استقبالیہ تقریب سے میزبان چوہدری مطلوب حنیف اور پی ٹی آئی کشمیر گریٹر لندن کے سابق صدر چوہدری دلپزیر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر چوہدری مطلوب حنیف نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی باقاعدہ انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان بھی کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پراپنے خطاب میں صحت کارڑ کی فراہمی کے حوالے سے عوام کو بریفنگ دی اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں