میرپور پولیس کی منشیات فروشوں کےخلاف تگڑی کارروائیاں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 اگست 2021 15:33

میرپور پولیس کی منشیات فروشوں کےخلاف تگڑی کارروائیاں
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 26 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،اویس بشارت کیانی) میرپور پولیس کی منشیات فروشوں کےخلاف تگڑی کارروائیاں ،پہلی کارروائی میں 30 لیٹر شراب،دوسری میں12 بوتل انگلش شراب جبکہ تیسری کارروائی میں 250 گرام چرس گردہ برآمد ملزمان گرفتار، مقدمات درج تفتیش شروع ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی سٹی راجہ ندیم عارف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف تگڑی کاروائیاں۔

(جاری ہے)

مشہور زمانہ منشیات فروش اشفاق عرف تیسا ولد محمد ابراہیم قوم بھٹی ساکن ایف ٹو کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد دوسری کاروائی میںعتیق احمد ولد غلام حسین قوم مغل ساکن میاں محمد ٹاون کے قبضہ سے 12بوتل انگلش شراب برآمد جبکہ تیسری کاروائی میں واصف خالد ولد محمد خالد قوم راجپوت ساکن تراڑ کھل ھال D4 میرپور کے قبضہ سے 250 گرام چرس گردہ برآمد کرتے ہوے تینوں ملزمان کے خلاف FIR درج ملزمان حوالات بند مزید تفتیش شروع کر دی اہم انکشافات متوقع، پولیس کی ان کارروائیاں پر عوامی وسماجی حلقوں کااظہار اطمینان اور ایسی کارروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ تک نوجوان نسل تباہ ہونے سے بچ سکے ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں