میرپور،کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کا سہرا چوہدری محمد اختر کے سر ہے ،صدر آزاد جموں وکشمیر

منگل 18 جنوری 2022 17:59

میرپور۔18جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔18 جنوری2022ء) :صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ نے جو سفر 2005کے زلزلہ سے شروع کیا تھا آج آزادکشمیر،پاکستان اور افغانستان تک پھیل گیا ہے اس کا سہرا چوہدری محمد اختر کے سر ہے جھنوں نے 2005 کے زلزلہ کے بعد یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے سفر کا آغاز کیا تھا۔

آج کورٹ کمپلیکس جنوب ایشیاء کا مثالی فلاحی ادارہ بن گیا ہے جس میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ انہیں جدید تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور آزادکشمیر اور پاکستان بھر میں جہاں بھی قدرتی آفات آتی ہیں کورٹ وہاں فلاحی کاموں میں حصہ لینے کے لیے پہنچ جاتا ہے۔کورٹ کے زیر اہتمام پینے کے صاف پانی،بے گھر افراد کی آبادکاری، بے سہارا اور غریب نادار خواتین کی خود کفالت کے لئے سلائی مشین اور ضروری سامان اور معذور افراد میں ویل چیئر کی تقسیم سمیت دیگر حکومتی کاموں میں بھی معاونت کر رہا ہے یہ بہت بڑا احسن اقدام ہے۔

(جاری ہے)

سپیشل بچے اور افراد معاشرہ کا اہم حصہ ہیں ان کی دیکھ بھال اور کفالت کے لئے حکومت اور مخیر حضرات اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام خواتین کو سلائی مشین اور سپیشل افراد کو ویل چیئر تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت کورٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو محمد شکیل نے سرانجام دیئے۔

کورٹ کے منیجر ساجد دلاور نے کورٹ کے زیر اہتمام جملہ پراجیکٹ کے معاونین کے فرائض سرانجام دیئے۔تقریب سے وائس چانسلر مسٹ ڈاکٹر یونس جاوید، ڈی جی ایم ڈی ایچ اے چوہدری محمد منشاء نقشبندی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مسعود اے شیخ، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز فیصل منظور نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر چیف انجینئر برقیات نواز عباسی،ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین راجہ، ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد نور،سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری محمد حنیف،سماجی راہنما خواجہ ظفر اقبال، پی ٹی آئی شعبہ خواتین سٹی کی صدر محترمہ شاہ بانو ظفر،پرنسپل چوہدری نذر حسین ڈائریکٹر پلاننگ ایم ڈی اے مرزا کلیم جرال،اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد قریشی سمیت معززین شہر،خواتین اور معذور افراد نے شرکت کی۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسپیشل افراد میں ویل چیئر تقسیم کیں۔جبکہ اس موقع پر علامہ زبیر احمد نقشبندی نے دعائیہ کلمات ادا کیے۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ فلاحی اور انسانیت کی خدمت کا فریضہ کسی عبادت سے کم نہیں ہے۔کورٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر کا نام فلاحی کاموں میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

انھوں نے ہمیشہ فلاحی اور رفاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جسکے باعث اندرون اور بیرون ملک مخیر حضرات ان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور انکے منصوبہ جات میں دل کھول کر عطیات دیتے ہیں۔صدر آزادکشمیر نے کورٹ کی طرف سے انڈس ہسپتال کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ آزادکشمیر کا واحد ہسپتال ہوگا جس میں تمام لوگوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں