میرپور، اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد قریشی کی زیر صدارت اجلاس

منگل 18 جنوری 2022 18:03

میرپور۔18جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔18 جنوری2022ء) :کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ڈپٹی کمشنر میرپور کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد قریشی نے پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ہیلتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع میرپور کے ٹرانسپورٹر حضرات کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ہیلتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائیگا اور ڈرائیور سمیت جملہ مسافر حضرات ماسک اور سماجی فاصلہ پر عملدرآمد کریں گے۔

اس سلسلہ میں مسافروں کی ویکسینیشن کو بھی چیک کیا جائے۔ایسے مسافر حضرات جنھوں نے ویکسین نہیں لگوائی انھیں گاڑیوں میں سفر کرنے کے لیے ٹکٹ نہ جاری کیے جائیں۔مجسٹریٹ صاحبان اورپولیس پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی چیکنگ کرئے گی۔خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون و قاعدے کے مطابق جرمانے اور سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں