وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرسردارعبدالقیوم نیازی کی دورہ میرپورکے دوران برصغیرکے عظیم روحانی پیشواحضرت باباپیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار ؒ اور حضرت میاں محمدبخشؒ کے مزارات پرحاضری

جمعرات 20 جنوری 2022 22:13

میرپور۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔20 جنوری2022ء) :وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرسردارعبدالقیوم نیازی نے دورہ میرپورکے دوران برصغیرکے عظیم روحانی پیشوا حضرت باباپیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار ؒ اور حضرت میاں محمدبخشؒ کے مزارات کھڑی شریف پرحاضری دی اور بزرگان دین کے دراجات کی بلندی، تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی،پاکستان کی سربلندی،کشمیری شہداء  اورمسلح افواج پاکستان کے شہداء کے دراجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآزادکشمیرکے وزیرمواصلات وتعمیرات عامہ چوہدری اظہرصادق، وزیرخوراک چوہدری علی شان سونی، کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری محمدرقیب خان، ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین، ڈی جی ادارہ ترقیات چوہدری عمران خالد،ڈی جی ایم ڈی ایچ اے چوہدری محمدمنشاء نقشبندی، ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم، ایس ایس پی کامران علی، ڈویژنل ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ مقصود عباسی اور پی ٹی آئی کے کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں