آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

پیر 13 جون 2022 22:16

میرپور آزاد کشمیر 13 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2022ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، 48افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،3مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور42189افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرمیں اب تک417737افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں ،43352افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی، 42548افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،12مریض زیر علاج ہیں۔

792مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 144کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے12 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں