میرپور ،وزیر توانائی وآبی وسائل آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس

بدھ 15 جون 2022 23:11

میرپور آزاد کشمیر 15 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2022ء) آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل و میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری ارشد حسین کی صدارت میں محکمہ تعلیم کا اجلاس ریسٹ ہاؤس میرپور میں منعقد ہوا،اجلاس میں محکمہ تعلیم کو میرپور اور کھڑی میں درپیش جملہ مسائل،سکولز کی اپ گریڈیشن،اساتذہ کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری وحید،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ چوہدری نثار احمد،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد سلیم،ممبران ایجوکیشن کمیٹی چوہدری محمد اعظم،چوہدری منیر ناز،چوہدری مہربان، ایجوکیشن ورکس،پی آر او ڈاکٹر معروف حسین،محمد شفیق چوہدری،میڈیا ایڈوائزر امانت حسین جنجوعہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری وحید اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری نثار احمد نے محکمانہ امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی معیار کو بہتر کیا جائے اور محکمہ میں اصلاحات لائی جائیں،انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام بہتر ہوگا تو ملک اور قوم کے معمار دنیا کے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں گے۔آزادکشمیر میں معیاری اور بامقصد نظام تعلیم کے فروغ کے لیے ماہرین تعلیم اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ کھڑی شریف میں سکولز کی اپ گریڈیشن کریں گے اور اساتذہ کے مسائل سمیت دیگر جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں