کوویڈ 19 کے مکمل خاتمہ تک حکومتی ہدایات، احکامات اور پالیسیوں کے مطابق جدو جہد جاری رکھیں گے، ڈی ایچ او

بدھ 15 جون 2022 23:14

میرپور ( آزاد کشمیر ) 15 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2022ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے کہا ہے کہ کوویڈ ۔19 کے مکمل خاتمہ تک حکومتی ہدایات، احکامات اور پالیسیوں کے مطابق اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے، 06تا 19 جون 14 روزہ ڈور ٹو ڈور کووڈ 19 ویکسینیشن کا عمل مکمل کرنے کیلئے 285 ٹیموں میں شامل 855 سے زائد اہلکاران شدید گرمی میں جس لگن اور فرض شناسی سے اپنے فرائض کار ادا کر رہے ہیں وہ قابل ستائش اور دیگر ملازمین کے لئے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کے مختلف مقامات پر ڈور ٹو ڈور کووڈ 19 ویکسی نیشن ٹیموں کی فیلڈ کار گزاری چیک کرنے کے موقع پر محلہ جات میں کوویڈ۔ 19 ویکسین کرنے والے اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی ایچ او میرپور نے کہا کہ شہری ڈور ٹو ڈور ویکسین کرنے والے صحت عامہ کے ملازمین سے تعاون کریں، جن شہریوں نے ویکسین کی پہلی ڈوز نہیں لگوائی، وہ پہلی ڈوز لازمی اور پہلی ڈوز لگوانے والے دوسری ڈوز ضرور لگوائیں۔ ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے کہا ہے کہ فیلڈ ٹیموں کی کارگزاری چیک کرنے کیلئے ضلع بھر کے مختلف مقامات کا بغیر کسی شیڈول اور اطلاع کے معائنہ کا سلسلہ 19 جون کی شام تک جاری رکھا جائے گا۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں