ظاامانہ لوڈ شیڈنگ کو بند نہ کیا گیا تو ہم راست اقدام اُٹھائیں گے‘صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور

پیر 4 جولائی 2022 21:36

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے صدر امتیاز حسین راجہ ،سابق اُمیدوار اسمبلی چوہدری عمیر اصغر ،جموں وکشمیر ورکر پارٹی کے رضوان کرامت ،راجہ دانش نے کہا ہے کہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کو بند نہ کیا گیا تو ہم راست اقدام اُٹھائیں گے ،جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت آزادکشمیر پر ہوگی ،ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا سکون غارت کردیا ہے ،بوڑھے بچے ،خواتین گھروں میں نڈھال ہیں ،رات کو سکون کی نیند سو نہیں سکتے ،کاروبار ٹھپ ہے ،جن آفیسران کے دفاتر اور گھروں میں ڈبل فیڈر لگے ہیں انہیں بھی جلد اتارا جائے ،ہم احتجاج میں نرم لہجہ سے بات کرچکے ہیں ،گرفتاریوں ،تشدد سے نہیں ڈرتے ،اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں گے ،ہم نے لائحہ عمل طے کرلیا ہے ،انتظامیہ نے جو کرنا ہے ،وہ تیاری کرلے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک شہیداں میں میرپور میڈیا سنٹر میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے نائب صدر چوہدری جہانگیر ایڈووکیٹ ،سیکرٹری جنرل احسن علی ولائیت ایڈووکیٹ ،ایگز یکٹو کمیٹی کے رکن زریاب ریاض ایڈووکیٹ ،سابق امیدوار اسمبلی راجہ طاہر،تاج دین ایڈووکیٹ ،صدر اتحاد گروپ نیوسٹی راجہ عبد المجید شہریوں ،سیاسی سماجی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ،مقررین نے کہا کہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ آچکے ہیں ،شہر میں دوروز قبل احتجاج کیا گیا ،تو انتظامیہ اور محکمہ برقیات کے ذمہ داران نے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنے کا وعدہ کیا تھا ،ہم لوڈشیڈنگ کا خاتمہ چاہتے تھے ،ہمارے آبائو اجداد نے منگلا ڈیم کی تعمیر و توسیع میں قربانیاں دی ہیں ،لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ ہمارا حق بنتا ہے ،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور محکمہ برقیات نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے ہو چکا ہے ،شدید گرمی جس کے موسم میں بچے بوڑھے جوان خواتین بیمار اذیت میں مبتلا ہیں ،2 دن کا ٹائم انتظامیہ کو دیتے ہیں ،کہ وہ اصلاح کرلیں ،ہماری عید خراب ہو چکی ہے ،آپ کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے ،انتظامیہ نے جو کرنا ہے وہ کرلے ،ہم پوری طرح تیار ہیں ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں