کاروباری لوگ اس ماہ مقدس میں کم سے کم منافع کمائیں،صاحبزادہ مفتی اعجاز احمد قادری سروری

اللہ تعالیٰ نے ہمیں خدمت خلق کیلئے پیدا کیا ۔ دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دل سکون حاصل ہوتا ہے اور اللہ پاک بھی راضی ہوتا ہے

منگل 28 مارچ 2023 14:19

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2023ء) صاحبزادہ مفتی اعجاز احمد قادری سروری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان ہمیں برداشت اور صبر کا درس دیتا ہے ۔ اس مقدس ماہ میں غریب اور نادار لوگوں کا خیال رکھا جا ئے ۔ رمضان المبارک اخوت ،رواداری اور بھائی چارے کو قائم رکھنے کی مثالیں قائم کرتا ہے ۔ اس ماہ میں اللہ تعالیٰ کے آگے سجدہ ریز ہو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چا ہیے ۔

کاروباری لوگ اس ماہ میں کم سے کم منافع کمائیں ۔ اللہ تعالیٰ اس ماہ مقدس کے صدقے ہمارے تمام صغیرہ کبیرہ گناہ معاف کرے اور تمام مسلمانوں پر اپنا رحم و کرم فرمائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ مفتی محمد اعجاز احمد قادری سروری مہتمم اعلیٰ مرکزی جامع مسجد مفتی عبدالحکیم و سرپرست اعلی مرکزی سنی علماء مشائخ سپریم کونسل و مرکزی میلاد کمیٹی ،چیئرمین مرکزی تحریک تحفظ ناموس رسالت ؐ نے کہا کہ رمصان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اللہ پاک اپنی رحمتوں ، برکتوں کے دروزاے کھول دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں خدمت خلق کیلئے پیدا کیا ۔ دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دل سکون حاصل ہوتا ہے اور اللہ پاک بھی راضی ہوتا ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ اس مقدس ماہ میں ہمیں غریب لوگوں کاخیال رکھنا چاہئے ۔رمضان المبارک ہمیںغریبوں ، مسکینوں اور اپنے ماتحت لوگوں کے ساتھ حسن سلوک اور ان کے ساتھ ہمدردی کا درس دیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اس ماہ مقدس میں انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق خریداروں کو اشیاء مہیا کریں ۔ اس ماہ میں جتنا بھی ہو سکے مناسب ریٹ کا تعین کیا جا ئے ۔ نیکیاں سمیٹنے اور اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کا سنہری موقع اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو رمضان المبارک کا مقدس ماہ میں دیا ہے ۔ اس بابرکت مہینہ میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنی چاہیے اس مبارک ماہ میں ہر نیکی کا ثواب کئی گنا زیادہ ملتا ہے۔مخیر حضرات اپنے ارد گرد غریب اور مستحق لوگوں کا خیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں