وزیر اعظم آزادکشمیر کے احکامات پر عملدرآمد ،عید کی تعطیلات گزارنے کے بعد جملہ دفاتر میں افسران و ملازمین حاضری تسلی بخش رہی

منگل 2 مئی 2023 20:30

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2023ء) وزیر اعظم آزادکشمیر کے احکامات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں عید کی تعطیلات گزارنے کے بعد جملہ دفاتر میں افسران و ملازمین حاضری تسلی بخش رہی۔

(جاری ہے)

عید کی تعطیل کے بعد 30اپریل اتوار اور یکم مئی یوم مزدوراں کے موقع پر سرکاری گاڑیوں کی نقل و حرکت میں خاصی کمی واقع ہوگئی ہے۔سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین جو اوقات کار کی پابندی نہیں کرتے تھے وہ بھی مقررہ وقت پر دفاتر میں آنے شروع ہوگئے۔وزیر اعظم آزادکشمیر کی طرف سے گڈ گورننس کے احکامات اور سخت ہدایات سے ملازمین میں پہلی مرتبہ دفاتر میں حاضرہونے کا عملی مظاہرہ ہورہاہے۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں