نوازشریف نے اپنے ہر دور اقتدار میں وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،راجہ گلفراز

پاکستان کو بلاک کرنا اور اس میں گھیرائو ، جلائوعمران خان کا پہلے سے منصو بندی میں شامل تھا

منگل 23 مئی 2023 18:24

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سپین کے سابق صدر راجہ گلفراز،سابق نائب صدر ،سید اشتیاق کاظمی،سابق سینئر نائب صدر راجہ ناظر خان،سابق نائب صدر سرداراکرم خان،سابق سینئر نائب صدر یورپ راجہ افتخارنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف پاکستان کی ترقی خوشحالی اور پاکستانی عوامی کی امنگوں کی ترجمانی کانام ہے، نواز شریف نے اپنے ہر دور اقتدار میں وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے جبکہ عمران نیازی کی خود غرضی اور انتشار ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے پاکستان کو بلاک کرنا اور اس میں گھیرائو ، جلائوعمران خان کا پہلے سے منصو بندی میں شامل تھا عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے اہنی ہاتھوں نمٹا جانا چاہیے کیونکہ وہ پاکستان دشمن قوتوں کا آلہ کار ہے ،ان رہنمائوں نے مزید کہا کہ ملک کے تین باروزیر اعظم بننے والی شخصیت کو دو بار بندق کی نوک پر جلا وطن کیا گیا مگر نواز شریف ، اور ان کے ساتھیوں نے ہر بار تحمل برداشت کا مظاہرہ کیا اور اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی اور کارکنوں نے بھی اپنے قائد کی ہدایت پر عمل کیا ہے انہوں نے کہا کہ نیازی کس منہ سے پاکستان میں جلاو ، گھیراو اور ملک کو بلاک کرنے کی بات کررہے ہیں ایک طرف بد معاشی اور دوسری طرف رونا دھونا فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی پر ایم کیو ایم کی طرح پابندی لگا دینے کی ضرورت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف عنقریب پاکستان میں ہوں گے اور ان کی عوام دوست ،بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہوکر ایشیاء ٹائیگر بن جائے گا ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں