جاتلاں،اعلی قیادت سے نالاں ، لیگی رہنما راجہ محمد امتیاز نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

پیر 1 فروری 2016 16:44

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) حلقہ بھمبر میں ڈرامائی تبدیلی اعلی قیادت سے نالاں مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار اسمبلی راجہ محمد امتیاز نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے مضبوط سیاسی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے راجہ محمد امتیاز کو ٹکٹ کا عندیہ دے دیا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے راہنما حلقہ 7بھمبر راجہ محمد امتیاز خان کے مسلم لیگ ن سے اختلافات شدت اختیار کر گے 11جنوری کو مسلم لیگ ن کے ورکرز کنویشن کا امیدوار اسمبلی راجہ محمد امتیاز نے بائیکاٹ کر دیا تھا جس سے سنئیر نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق اور راجہ محمد امتیاز کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گے ہیں گزشتہ الیکشن میں راجہ محمد امتیاز خان نے ممبر اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی بھر پور انتخابی مہم چلائی تھی اور پنجیڑی میں اپنی رہاش گاہ پر مسلم لیگ ن کا پہلا جلسہ منعقد کیا تھا الیکشن میں جیت کے بعد چوہدری طارق فاروق کی طرف سے مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنے پر راجہ محمد امتیاز نے آئندہ الیکشن میں بحثیت امیدوار اسمبلی حلقہ 7بھمبر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا اور بھر پور انداز میں انتخابی مہم شروع کر دی راجہ محمد امتیاز کی کامیاب انتخابی مہم نے سیاسی پنڈتوں کو حیرت میں ڈال دیا دو دیہایوں سے مسلط سیاستدانوں سے عوام نے راجہ محمد امتیاز کے قافلہ میں شمولیت اختیار کرنا شروع کر دی تحریک انصاف بھی اپنے قیام سے لیکر مضبوط سیاسی امیدوار کی تلاش میں تھی تحریک انصاف کی اعلی قیادت اور بھمبر کی مقامی قیادت نے راجہ محمد امتیاز کو تحریک انصاف میں شمولیت کیلے قائل کر لیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راجہ محمد امتیاز نے ٹکٹ کی یقین دہانی پر تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے اور مناسب وقت میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے جس سے حلقہ کی سیاست میں متوقع تبدیلیاں رونما ہوں گئی ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں