سابق چیئرمین یونین کونسل پنجیڑی راجہ پرویز اقبال کاڈسڑکٹ کونسلر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

جمعہ 9 ستمبر 2016 15:25

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 ستمبر۔2016ء) سابق چیئرمین یونین کونسل پنجیڑی راجہ پرویز اقبال نے یو سی پنجیڑی سے بحثیت ڈسڑکٹ کونسلر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین کی طرف سے حمایت کی یقین دہانی عوام علاقہ میں خوشی کی لہر ، با اثر شخصیات کی طرف سے مکمل حمایت اور الیکشن میں حصہ لینے پر خیر مقدم ، حلقہ و یو سی کی عوام سے مکمل رابطہ میں ہوں عوام کا بھر پور تعاون و حمایت حاصل ہے الیکشن ڈنکے کی چوٹ پر لڑوں گا، سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق اور ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقنین کا مکمل اعتماد حاصل ہے عوامی تعاون سے الیکشن میں کامیابی حاصل کروں گا گذشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین سے ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی ہے اور بلدیاتی الیکشن پر صلاح مشورہ بھی ہوا جبکہ ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین نے کہا کہ ہمارا گروپ پوری قوت سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گا اور باہمی مشاورت سے بلدیاتی الیکشن میں اپنے امیدوار نامزاد کریں گے

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں