بکرا عید کی آمد قصابوں کے ساتھ ساتھ دوکانداروں نے بھی چھریاں تیز کر لئی

کوئی پوچھنے والا نہیں ‘عید قربان پر جانوروں کی قربانی کے نرخ بڑھا دئیے ‘ پھل ‘ سبزیوں کے ریٹس آسمان سے باتیں کرنے لگے

جمعہ 9 ستمبر 2016 15:25

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 ستمبر۔2016ء) بکرا عید کی آمد قصابوں کے ساتھ ساتھ دوکانداروں نے بھی چھریاں تیز کر لئی، کوئی پوچھنے والا نہیں جاتلاں بازار سمیت دیگر چھوٹے شہروں جوڑیاں ، جاتلاں ہیڈ، اور پل ساہنگ پر اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کے ساتھ ساتھ منچلوں نے بھی بازاروں کا رخ کر لیا ، ضلعی انتظامیہ اپنے فرائض کو استعمال میں لاتے ہوئے من مانے ریٹ لگانے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں جاتلاں بازار میں چیکنگ کا مسلسل سلسلہ نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے سبزیاں پھل فروٹ اور دیگر کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جو حکومت آزاد کشمیر اور ضلعی انتظامیہ کیلے لمہ فکریہ ہے جاتلاں بازار سمیت دیگر چھوٹے شہروں میں شاپنگ کیلے آنے والے خواتین و حضرات نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاتلاں میں الٹی گہنگا بہتی ہے جب بھی کوئی اسلامی تہوار کا دن آتا ہے تو ضلعی انتظامیہ چیکنگ کیلے جاتلاں کا نام بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے دوکاندار عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہوتے ہیں

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں