وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرونگا‘ نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور شبیر شریف

پیر 13 فروری 2017 14:47

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء)نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور شبیر شریف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے جہاں تک ممکن ہو سکا اپنا کردار ادا کیاجائے گا وکلاء نے جس عزت سے نوازہ سے اس کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کرونگا اور بحیثیت صدر ڈسٹرکٹ بار میرپور وکلاء اور شہری مسائل کے لئے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرونگا ، تاجر برادری اور وکلاء برادری کے تعاون کے بغیر کسی بھی صورت معاشرے کی ترقی اور اصلاح و احوال نہیں ہو سکتی ان دنوں کا ساتھ چولی دامن ہے انشاء اللہ وکلاء اور تاجر مل کر میرپور کے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتے ہوئے اپنا کردارادا کریں گے ۔

ان خیالا ت کااظہار انہوںنے صدر مرکزی انجمن تاجران راجہ خالد محمود خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے، وفد میں سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اکرم ، چیئرمین سپریم کونسل ، ماواں شبیر ، جنرل سیکرٹری قاضی ارشد ، نائب صدر اول اعجاز مرزا ، وحید پوٹھی ڈپٹی چیف آرگنائزر، راجہ خالد ، حاجی صابر چیئرمین مجلس عاملہ ، نائب صدر شہزاد میر کے علاوہ سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار مدثرا قبال ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تاجروں کے وفد نے انہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔صدر ڈسٹرکٹ بار میرپور شبیر شریف ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد وکلاء کی فلاح و بہبود اور معاشرے کی ترقی میںمضمر ہے اپنے تاجر بھائیوں کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے اس بھرپور عزت افزائی فراہم کیا ہمارا اور تاجروں کا ایجنڈا متفقہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب تک تاجر اور وکلاء برادری میرپور کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اکھٹی ہے اس وقت تک میرپور کے حقوق پر کوئی شب خون نہیںمار سکتا ۔

انہوںنے کہا کہ بحیثیت صدر بار اس بات کا عہد کرتا ہوں کہ میرپور کے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جائے گی اور حکومتی فورم سے لیکر ہر فورم پر میرپور کے عوام کے بنیادی مسائل سمیت ، سوئی گیس کی فراہمی ، اداروں میں کرپشن کے خاتمہ اور ترقیاتی منصوبہ جات کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن کردارادا کیاجائے گا۔ اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران راجہ خالد محمود خان نے شبیر شریف ایڈووکیٹ کو صدر ڈسٹرکٹ بار میرپور منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرپور کو ترقیاتی یافتہ شہر بنانے کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود بھی وکلاء اور تاجروں کے ایجنڈے میں شامل ہیں جب تک عوام کو فلاحی سہولیات میسر نہیں ہونگی اس وقت تک میرپور اس طرح سے ترقی نہیں کر سکتا جس کے حوالہ سے تاجر اور کلاء گزشتہ تین دہائیوں سے اپنی جدوجہد کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے منتخب ہونے والے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سے امید ہے کہ وہ تاجروں کے ساتھ مل کر میرپور کے عوام نے پاکستان کیلئے جو قربانیاں دی ان کے حقوق کی بازیابی کیلئے اپنا کردارادا کرینگے ۔ راجہ خالد محمود خان نے مزید کہا کہ میرپور اس وقت مسائلستان کا روپ اختیار کر چکا ہے سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں ،بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث تاجروں کا کاروبار تباہ و برباد ہو چکا ہے جبکہ سوئی گیس چند علاقوں تک محدود ہے اس کے علاوہ اربوں روپے کا قومی منصوبہ گریٹر واٹر و سیوریج سکیم کاغذوں کی نظر ہو چکا ہے ایسے مسائل میں ہم سب کو ایک متفقہ لائحہ عمل اختیار کر کے میرپور کو اس کے حقوق دلانے چاہیں تاکہ میرپور کے عوام، وکلاء اور تاجر سکھ کا سانس لے سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء اور تاجر کسی بھی معاشرے میںر یڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لیے ان دونوں پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہیں جن سے کسی بھی صورت انحراف نہیں کیاجاسکتا اس لیے یہ بے حد ضروری ہے کہ وکلاء اور تاجر طبقہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چلے تاکہ میرپور کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق حاصل ہو سکیں ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں