میرپور‘ منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی سے فارغ ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری رہا

پیر 13 فروری 2017 14:47

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی سے فارغ ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاج چوک شہیداں میں ساتویں روز بھی جاری رہا ۔متاثرین ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ملازمین نے کہا کہ ہم اپنے حق کی خاطر یہاں پر بیٹھے ہیں اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہمارا احتجاج جاری رہے گاہم آج سات دن سے یہاں پر ہیں مگر حکومت کے کان پرجوں تک نہ رینگی ۔

(جاری ہے)

اس سے ثابت ہو رہا ہے کہ یہ حکومت ملازمین کو نکلانے پر تلی ہوئی ۔وزیراعظظم جو اس وقت دورہ میرپور پر ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ہمارے مطالبات پورے کریں کیونکہ ہم نے اپنے آبائو اجداد کی قبور پر پانی چڑھایا ہے ہم پاکستان کو روشن کرنے کی خاطر قربانیاں دی ہیں یہ ادارہ صرف متاثرین کے لیے بنایا گیا تھا مگر یہ حکومت قربانی دینے والوں سے بھی ہاتھ کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔مقررین نے کہا کہ ہم وزیراعظم کا سیاہ جھنڈیوں سے استقبال کرینگے علاوہ ازیں مقررین وکلا ،انتخابات میں کامیاب ہونے والے پینل کو مبارکباد پیش کی ۔مظاہرے سے منشا تاج ،طاہر یونس او ردیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں