آزادکشمیر میں اچھی نسل کے جانوروں کی افزائش کے سلسلہ میں فارمر حضرات کو بھرپور سروسز مہیا کی جارہی ہیں ‘محکمہ لائیو سٹاک کے ملازمین ایک ٹیم بن کر فرائض سر انجام دیں گے تو محکمہ کی نیک نامی ہو گی ‘فارمرز حضرات بہتر رہنمائی ملے گی

ناظم اعلیٰ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آزادکشمیر ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ کامحکمہ لائیو سٹاک کے شعبہ مصنوعی نسل کشی میرپور کے زیر انتظام منعقدہ تقریب تقسیم حسن کارکردگی سرٹیفکیٹس سے خطا ب

بدھ 15 فروری 2017 14:20

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور سینئر وزیر لائیو سٹاک آزادکشمیر چوہدری طارق فاروق کی خصوصی ہدایات پر آزادکشمیر میں اچھی نسل کے جانوروں کی افزائش کے سلسلہ میں فارمر حضرات کو بھرپور سروسز مہیا کی جارہی ہیں ۔محکمہ لائیو سٹاک آزادکشمیر کے ملازمین ناظم اعلیٰ سے لیکر فیلڈ سٹاف تک سب ایک ٹیم بن کر فرائض سر انجام دیں گے تو اس سے نہ صرف محکمہ کی نیک نامی ہو گی بلکہ فارمرز حضرات بہتر راہننمائی سے اچھی نسل کے جانوروں کی افزائش ہو گی اور دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ ناظم اعلیٰ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آزادکشمیر نے محکمہ لائیو سٹاک کے شعبہ مصنوعی نسل کشی میرپور ڈویژن کے زیر انتظام منعقدہ تقریب تقسیم حسن کارکردگی سرٹیفکیٹس اور الوداعی پارٹی ریٹائرڈ ملازمین سے بحیثیت مہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ مہمان خصوصی اور سابق ناظم اعلیٰ لائیو سٹاک آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود مرز ا صدر تقریب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو الوداعی پارٹی اور اچھی کارکردگی والے ملازمین میں حسن کارکردگی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس کی تقسیم شعبہ مصنوعی نسل کشی محکمہ لائیوسٹاک میرپور دویژن کی ایک اچھی روایت ہے اچھی کارکردگی کے حامل ملازمین کی حوصلہ افزائی سے نہ صرف ان میں بلکہ ان کے دیگر ساتھیوں میں بھی اپنے فرائض مزید بہتر سر انجام دینے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان تقریب ڈاکٹر خالد قیوم بٹ معاون ناظم اے آئی میرپور ڈویژن نے مہمان خصوصی ،صدر تقریب اور تمام شرکا کا تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیااور احسن کارکردگی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ فیلڈملازمین آئندہ اس سے بھی بہتر کارگزاری کا مظاہ کرینگے ۔

تقریب میں سابق ناظم توسیع آزادکشمیر ڈاکٹر محسن علی مرزا ،ڈی آئی او آزادکشمیر ڈاکٹر طالب حسین ،ڈاکٹر محمود عزیز ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ آفیسر میرپور ڈاکٹر شوکت احمد اسسٹنٹ ڈیزیز انوسٹگیشن آٖیسر ضلع میرپور ،وٹرنری آفیسران ڈاکٹر نعیم کالس ،ڈاکٹر مجاہد یونس اور ڈاکٹر عبدالباسط کے علاوہ شعبہ مصنوعی نسل کشی میرپور ڈویژن کے آفیسران اور ملازمین نے شرکت کی ۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض طارق محمود ملک سابق سیکرٹری جنرل تنظیم غیرجریدہ میرپور نے سرانجام دیئے ۔تقریب کے آغاز میں فیلڈ سٹاف کو اے آئی سے متعلق امور کار گزاری رپورٹس اور ریکارڈ کی بہتری تدوین کے سلسلہ میں لیکچرز دیئے گئے محکمہ سے ریٹائر ہونے والے لائیو سٹاک سپر وائزران عبدالحق لودھی ،نور احمد دین اور عبدالرشید بھٹی لیبارٹری ٹینیشن کو محکمہ کی طرف سے یاد گاری شیلڈز اور ڈویژن میرپور میں مصنوعی نسل کشی میں بہتر کارکردگی سر انجام دینے والے پہلی دس پوزیشن والے ملازمین کو حسن کارکردگی سرٹیفکیشن اور پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے ملازمین بالترتیب غلام حسین حبیب لائیو سٹاک سپر وائزر ،طارق محمود سٹاک اسسٹنٹ اور محمد طفیل لودھی لائیو سٹاک سپر وائزر کو حسن کارکردگی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں