قبلہ پیر علائوالدین صدیقیؒکی رحلت سے ہم ایک عظیم ہستی سے محروم ہوگے ہیں، آپ کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات قابل ستائش ہیں ،قبلہ پیر صاحب نے پوری دنیا میں اسلام کیلئے بے پناہ کام کیے ہیں

تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما سردار عمران خان کا تعزیتی بیان

بدھ 15 فروری 2017 14:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما سردار عمران خان نے کہا ہے کہ قبلہ پیر علائوالدین صدیقیؒکی رحلت سے ہم ایک عظیم ہستی سے محروم ہوگے ہیں، آپ کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات قابل ستائش ہیں ،قبلہ پیر صاحب نے پوری دنیا میں اسلام کے لیے بے پناہ کام کیے بالخصوص برطانیہ میں نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات کی طرف راغب کرنا پیر صاحب کا ایک عظیم کارنامہ ہے‘۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف قبلہ پیرعلائو الدین صدیقیؒ کی رحلت پر گہرئے صدمے کااظہار کرتے ہوئے اُن کے صاحبزادگان ودیگر خاندان اور عقیدت مندوں سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا،اور مز ید کہاکہ قبلہ پیر علائو الدین صدیقیؒ نے اپنی ساری زندگی اسلام اور انسانیت کی خدمت میں گزارتے ہوئے ہمارے لئے ایک بہترین نمونہ پیش کیا،آزادکشمیر وپاکستان سے لیکر یورپ تک آپ کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات تاریخ کا ایک حصہ ہیں،اللہ تعالیٰ قبلہ پیر علائوالدین صدیقیؒکے درجات بلند فرمائے اوراُن کے صاحبزادگان ودیگر خاندان اور عقیدت مندوں کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت وتوفیق عطا فرمائے۔آمین

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں