رفاحی کام کرنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں ‘انسانیت کی خدمت افضل ترین عبادت ہے ‘رفاحی کام وہی لوگ کرتے ہیں جن کے اندر انسانیت کی محبت ہوتی ہے

چیئرمین اسلامک سنٹر یوکے حاجی غنضفر کی جاتلاں کے دورے کے دوران گفتگو

جمعرات 6 اپریل 2017 14:18

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اپریل2017ء) رفاحی کام کرنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں انسانیت کی خدمت افضل ترین عبادت ہے رفاعی کام وہی لوگ کرتے ہیں جن کے اندر انسانیت کی محبت ہوتی ہے‘ رفاحی کاموں کے دوران طرح طرح کی باتیں سننے کو ملتی ہیں مگر جو خلوص نیت سے کام کرتے ہیں ان کو صلہ ضرور ملتا ہے کشمیر انٹر نیشنل ہسپتال جاتلاں سے عوام کو صحت کے حوالے سے احسن ریلف مل رہا ہے اس کی گورنر باڈی کے تمام ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں ہسپتال کی بلڈنگ اور کوالیفائڈ سٹاف دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے پہلے بھی میرا آپ کے ساتھ تعاون رہا ہے آئندہ بھی رہیگا اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے کمی نہیں بلکے اضافہ ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار اسلامک سنٹر یوکے کے چیرمین حاجی غنضفر نے KIRFہسپتال جاتلاں کے دورے کے دوران گورنر باڈی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ملحقہ آبادی کے صاحب ثروت لوگوں کو چاہے کہ ایسے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تا کہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلف مل سکے اس دنیا میں کئی ہوئی نکیاں آخرت میں کام آئیگے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے قریب ترین ہسپتال عوام کیلے ایک بڑی نعمت ہے حاجی غنضفر کے ہمراہ حاجی غلام حسین، ملک غنضفر علی، راجہ مدثر جہانگیر، راجہ ارشد محمود، راجہ اعجاز بھی تھے انھوں نے ہسپتال کی تمام وارڈ کا وزٹ کیا اور احسن اقدام پر تمام سٹاف سمیت گورنر باڈی کے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر گورنر باڈی کے ممبران چوہدری محمود احمد رضا، (ر)کیپٹن راجہ قربان، راجہ انصر معروف، حاجی محمد سرور، ماسٹر ذوالفقار علی، چوہدری ساجد، چوہدری افتخار احمد سمیت دیگر نے شرکت کی چوہدری محمود رضا نے بریفنگ دیتے ہوئے معزز مہمانوں کو بتایا ہے اللہ کے فضل و کرم سے اس ہسپتال سے مختلف اضلاع کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں گورنر باڈی میں تمام برادریوں کے لوگ شامل ہیں عید کے دنوں میں بھی ہسپتال کا عملہ اپنی خدمات سر انجام دیتا ہے غریب غرباء کو خصوصی رعایت دی جا رہی ہے ہسپتال کی نگرانی گورنر باڈی کے ممبران کرتے رہتے ہیں ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے جو آخری دم تک جاری رہیگی چوہدری محمود رضا نے کہا کہ میں تمام ان لوگوں کامشکور ہوں جو ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ماہانہ میٹنگ کے دوران تمام ممبران کی رائے لئی جاتی ہے انھوں نے کہا گورنر باڈی کے تمام ممبران حاجی غنضفر اور ان کے ساتھ آئے ہوئے تمام وفود کا شکریہ ادا کرتے ہیں

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں