ڈائو یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز کا آٹھواں کانووکیشن کل یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میںمنعقد ہوگا

پیر 16 اکتوبر 2017 18:48

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء)ڈائو یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز کا آٹھواں کانووکیشن بدھ 18 اکتوبر صفورا کے قریب واقع یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں صبح نوبجے منعقد ہوگا، جس کی صدارت یونیورسٹی کے چانسلر اور گورنر سندھ جناب محمد زبیر کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈائو یونیورسٹی کے آٹھویں کانووکیشن میں 1500 سی زائدطلبہ کو اسناد تفویض کی جائیں گی۔کانووکیشن کی آ رگنائزنگ کمیٹی نی پیر کے روز ریہرسل کرکے پروگرام کے حتمی انتظامات مکمل کرلیے۔ پروگرام کی مطابق گورنر سندھ محمد زبیر کی آمد پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد سعید قریشی اور کانووکیشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ان کاپرتپا ک استقبال کیاجائے گا۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں