میر پور ،مسافر وین کھائی میں گر گئی ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ،14 زخمی

اتوار 5 نومبر 2017 14:21

میر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2017ء) گوجرانوالہ سے نکیال جانے والی مسافر وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور14 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو گوجرانوالہ سے نکیال جانے والی مسافروین تیز رفتاری کے باعث پنجوڑا کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 مسافر جاں بحق اور14 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اورزخمی مسافروں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میرپور پہنچایا دیا گیا ۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد جنازہ میں شرکت کے لیے گوجرانوالہ گئے تھے کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں