سردار سکندر کے بیان سے انتخابات میں دھاندلی ،وزیر امورِکشمیر اور آصف کرمانی کی مداخلت کا پول کھل گیا ہے،بیرسٹر سلطان محمود

ہفتہ 11 نومبر 2017 17:23

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے سرپر ست اعلیٰ سردار سکندر حیات کے بیان سے حالیہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ،خرید و فروخت ،وزیر امورِکشمیر اور آصف کرمانی کی مداخلت کا پول کھل گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے عوام مینڈیٹ کو ہوسٹیج بنایا گیا ۔یقینی طور پر اب ریا ستی عوام اور سیاست کار میرے اس مطالبے کی حمایت کریں گے کہ الیکشن میں دھاند لی فراڈ اور کرپشن کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں ایک ہی دن الیکشن ہوں ،سردار سکند ر حیات نے میرپور کے ممبر اسمبلی کے بارے میںآصف کرمانی کو پیسے دے کر ممبر اسمبلی بننے کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

،جو لوگ پیسے دے کر ممبربنتے ہیں وہ دونوں ہاتھوں سے لوٹ گھسوٹ کرتے ہیں کیونکہ انہوں خرچ کیلئے ہوئے پیسے پورے کرنے ہوتے ہیں۔پاکستان میں عمران کی جدوجہد کی وجہ سے کرپشن کے خاتمے کی فضاء چل پڑی ہے ۔اس کے اثرات آزادکشمیر میں بھی مرتب ہوں گے۔سردار سکندر حیات واحد سیاستدان ہیں جو صدر اور دو مرتبہ وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔انکی حالیہ گفتگو کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ۔

آصف کرمانی کو ٹکٹوں میں پیسے لے کر الیکشن میںگھنائونے کردار کے وضاحت کرنی چاہیے۔،خاموش رہنا رضامندی کے مترادف ہوتا ہے ان کی خاموشی سے سکندر حیات کے بیان کوحقیقت سمجھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور میں کارباری سینٹر کے افتتاح کے موقع پر انجمنِ تاجراں میرپور کے عہدیداران اور دیگر وفود سے بات چیت کے دوران کیا ۔بیر سٹر سلطا ن محمود چوہدری نے مزید کہا کہ سکند رحیات اس پہلے بطور وزیراعظم چناب فارمولا پیش کر چکے ہیں جس کے خلاف ہم نے بھرپور احتجا ج کیا تھا اب بھی گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے اور تقسیمِ کشمیر پر اتفاق نہیں۔

،تاہم ان کا اپنا نقطہ نظر ہے سب کو بحث کرنی چاہیے ہمارا آخری معرکہ سیزفائر لائن توڑ کرکشمیر کو ایک کرکے پاکستا ن کا حصہ بنانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں