ایم ایس ایل فائنل میں میرپو رٹائیگرز اور میرپور کنگز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہواجسے میرپور ٹائیگرز نے جیت کر اپنے نام کر لیا

مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری محمدرزاق نے فاتحہ ٹیم کو انعامات شیلڈ زتقسیم کیں انتظامیہ MSL کو کامیاب ایونٹ پر مبارکباد پیش کی حکومت وزیر اعظم آزاد کشمیر ، وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کی قیادت میں آزاد کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے

جمعرات 11 جنوری 2018 21:38

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2018ء)MI سنوکر کلب کے زیر اہتمام میرپور سنوکر لیگ کا فائنل میرپور ٹائیگرز نے میدان مار لیا۔ فائنل ایونٹ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری محمد رزاق تھے ، تفصیلات کے مطابق ایم آئی سنوکرکلب نانگی میرپور کے زیر اہتمام میرپور سنوکر لیگ کا فائنل کے بعد شاندار انداز میں اختتام MSLکے فائنل رائونڈ میں میرپور کنگز اور میرپور ٹائیگرز کے درمیان دلچسپ میچ کھیلا گیا، جیسے میرپور ٹائیگر زنے جیت کر میرپو رسنوکر لیگ اپنے نام کر لی ۔

میرپور ٹائیگرز کو مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس چوہدری محمدرزاق ، ایم آئی سنوکر کلب کے آنر ز ماجد جہانگیر اور انتظامیہ چوہدری وجاہت اکبر اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوںاور شائقین سنوکر نے مبارکباد پیش کی ،اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری محمد رزاق نے فاتح کھلاڑیوں میںنقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں ،مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری محمد رزاق نے اس موقع پر کہا کہ سنوکر کا کھیل نوجوانوں کے اندر خود اعتمادی اور صلاحتوں کو نکھار پیدا کرنے میں اہم رول ادا کرتا ہے ،اور پاکستان میں سنوکرکے پلیروں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے نہ صرف ورلڈ چیمپن بنے ملک کا نام بھی نام بھی روشن کیا۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر حکومت اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید کی قیادت میں آزاد کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔میرپور سنوکر لیگ کی طرز پر مزید ٹورنامنٹ کے انعقادسے میرپو راور آزاد کشمیر بھر کے کھلاڑی نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر کھیل کر خطے کا نام روشن کر سکتے ہیں۔وزارت سپورٹس کھیلوں اور بالخصوص سنوکر کے کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر مواقع مہیا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئی۔تقریب کے اختتام پر انتظامی کمیٹی نے مہمان خصوصی کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے جتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں