ضلع گھوٹکی میں قومی کی دو اور صوبائی اسمبلی سندہ کی چار نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا

جمعرات 26 جولائی 2018 23:35

میر پورماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) ضلع گھوٹکی میں قومی کی دو اور صوبائی اسمبلی سندہ کی چار نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے دو قومی نشستوں میں ایک پر پی پی پی اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سندہ اسمبلی کی ایک نشست پر پاکستان تحریک انصاف,ایک پر جی ڈی اے جبکہ دو نشستوں پر پی پی پی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں سابق صوبائی وزیر جام مھتاب حسین ڈہر اپنی نشست پر ناکام رہے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 204 پر پی پی پی کے سردار خالد احمد خان لونڈ 93000 سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ انکے قریب ترین حریف آزاد امیدوار میاں عبد الحق عرف میاں مٹھو 88300 ووٹ لے سکے ،این اے 205 سے آزاد امیدوار سردار علی محمد خان مھر 56280 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ انکے مخالف پی پی پی کے امیدوار میر احسان اللہ سندرانی 25100 ووٹ لے کر ناکام رہے،سندہ اسیمبلی کی نشت پی ایس 18سے تحریک انصاف کے شہریار خان شر 50272 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ سابق صوبائی وزیر جام مھتاب حسین ڈہر 39295 لیکر ناکام رہے،پی ایس19 سے سردار عبدالباری پتافی 45413 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار سردار علی گوہر خان مہر 42182 ووٹ لے کر ناکام رہے،پی ایس 20 سے جی ڈی اے کیسردار علی گوہر خان مہر41496 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ انکے مخالف پی پی پی کے امیدوار اور انکے بھائی سردار علی نواز عرف راجہ خان مہر12671 ووٹ لے کر ناکام رہی,،پی ایس 21 سے پی پی پی کے علی نواز عرف راجہ خان مہر 32195 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ متحدہ مجلسِ عمل کے امیدوار جام سیف اللہ خان دہاریجو 28537 ووٹ لے کر ناکام ہوئے ،جبکہ کامیاب امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے میرپورماتھیلو،ڈہرکی ،اباوڑو، گھوٹکی،خانپورمہر میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں