تجاوزات مافیا سٹاف کالونی کے چھوٹے ملازمین کے کوارٹر گرا کر پلازے تعمیر کرنا چاہتی ہے ، بیرسٹر سلطان

پہلے پیپلز پارٹی اور پھر مسلم لیگ ن کی حکومت نے سٹاف کالونی کے مکینوں کو حقوق ملکیت دینے کے وعدے کیے مگر وہ سب ہوا میں اڑ کر تحلیل ہوگئے ۔ موجودہ حکومت سٹاف کالونی کو جبراًً مسمار کر نا چا ہتی ہے میر ی موجودگی میں سٹاف کالونی کی مسمارگی ممکن نہیں، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:57

ْمیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اپنے چوکوں، ڈیموں اور پارکوں پر تجاوزات کر نے والے سٹاف کالونی کے چھوٹے ملازمین کے کوارٹر گرا کر اپنی کرپشن کوتقویت دینے کے لیے وہاں پر پلازے تعمیر کر نا چاہتے ہیں ۔پہلے پیپلز پارٹی اور پھر مسلم لیگ ن کی حکومت نے سٹاف کالونی کے مکینوں کو حقوق ملکیت دینے کے وعدے کیے مگر وہ سب ہوا میں اڑ کر تحلیل ہوگئے ۔

موجودہ حکومت سٹاف کالونی کو جبراًً مسمار کر نا چا ہتی ہے میر ی موجودگی میں سٹاف کالونی کی مسمارگی ممکن نہیں میں سٹاف کالونی کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوںاگر کسی محلہ میںڈاکو یا چور داخل ہو جائیں تو محلہ کے تمام لوگ ڈاکو ںاور چوروں کے خلاف اکھٹے ہو جاتے ہیں سٹاف کالونی میں بھی کچھ ڈاکو اور چور داخل ہوگئے ہیں تمام لوگ ایک مشن کے طور پر ان لٹیروں اور چوروںکے خلاف متحد ہوجائیں میں مکمل طور پر اس مشن میں آپ کا ساتھ دو ں گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کشمیرکے صدر و سابق وزیر اعظم بیر سڑ سلطان محمود چوہدری نے میر پورسٹاف کالونی میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔بیر سڑ سلطان محمود چوہدری نے مزید کہاکہ میرے قائد عمران خان نے پرسوں میری موجودگی میں شیخ رشید کو ریلوے کی زمین پر ناجائز پلازے مسمار کر نے کی ہدایت جاری کی ہے ساتھ ہی یہ ہدایت بھی جاری ہے کہ غریبوں کے مکانوں کو نہ گرایا جائے آزاد کشمیر میں اس کے بر عکس کام ہورہا ہے ۔

عمران خان کی مجھے یہ خصوصی ہدایت ہے کہ میں آزاد کشمیر میںکرپشن کے خلاف بھر پور کردار ادا کر کے اس کرپشن کو روکوں ۔میں نے وزیر اعظم عمران خان سے حالیہ ملاقات میں مظفرآباد سے میر پور تک سی پیک منصوبے کے تحت موٹر وے اور میر پور میں انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی منظوری لے لی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے آزاد کشمیر کے تمام بڑے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔راٹھور

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں