میو نسپل کمیٹی میر پور خاص میگا کرپشن کیس صدارتی احکامات پر تحقیقاتی اداروں نے ایکشن لے لیا ، تحقیقات کا آغاز

جمعہ 5 اکتوبر 2018 23:27

میر پور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) میو نسپل کمیٹی میر پور خاص میگا کرپشن کیس صدارتی احکامات پر تحقیقاتی اداروں نے ایکشن لے لیا۔ میونسپل کمیٹی میر پور خاص کی میگا کرپشن تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سی، ایم، او ،بلدیہ شفیق شاھ کی محکمہ اینٹی کرپشن کے دفتر طلبی کرپٹ بلدیہ افسران میں کھلبلی مچ گئی سی ،ایم، او ،بلدیہ تحقیقات کے بعد واپسی پر بد حواس اور پسینے میں شرابور تھے ذرائع 2009 سے 2018 تک تمام ریکارڈ 14 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم وزراء اور با اثر شخصیات معاملے کو دبانے کے لئے سر گرم ذرائع 2017 میں بھی تحقیقات کی گئیں لیکن معاملے کو دبا دیا گیا کرپشن تحقیقات منطقی انجام تک پہنچایا جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ صدارتی احکامات کونسلر کی جانب سے خیر مقدم تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی میر پور خاص میں جاری بدترین کر پشن کے خلاف ارسال کی گئی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے صدارتی احکامات پر محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے یکم اکتوبر کو جاری کردہ ایک لیٹر نمبر ACM/2018/402 AD/E/ کے ذریعے سی ،ایم، او ،بلدیہ شفیق احمد شاھ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن میر پور خاص زون ملک اللہ دتہ کے دفتر میں 04 اکتوبر 2018 کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا جبکہ 10.2009 2012 .13 اور 2017 کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈر فائلیں مذکورہ برسوں میں ہونے والے تمام اخراجات کی تفصیل اس دوران خریدی گئی گاڑیو ں کی فہرست فزیکل اسٹیٹس لاگ بک اور ٹینڈر فائلیں اس دوران کونسل کے منظور شدہ بجٹ بک کی کاپی 2010 سے 2018 تک کیش بک اور جنوری 2010 سی2013 اور جنوری2018 سے جون 2018 تک میونسپل کمیٹی کے تمام اکاونٹس کی بینک اسٹیٹمنٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق سی، ایم ،او محکمہ اینٹی کرپشن کے دفتر سے واپسی پر وہ بد حواس دکھائی دیئے اور پسینے میں شرابور تھے اطلاعات کے مطابق ایوان صدر اور وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے بڑی کاروائی پر کرپٹ بلدیہ افسران میںکھلبلی مچ گئی ہے کونسلر کامران شیخ ،شکیل احمد ،حبیب اللہ،حارث راجپوت اور دیگر نے میگا کرپشن تحقیقات کے لئے صدارتی احکامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بد عنوان ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے انہوں نے الزام لگایا کہ بلدیہ میر پور خاص میں کرپشن اپنے عروج پر ہے اور چیئر مین فاروق جمیل درانی اور سی،ایم،او شفیق شاھ نے کرپشن کے حوالے سے میونسپل کمیٹی میر پور خاص کو ملکی سطح پر بدنامی کی آخری حدوں پر پہنچا دیا ہے 2017 میں محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے تحقیقا ت کا عمل شروع کیا گیا تھا لیکن با اثر شخصیا ت کی مداخلت اور مبینہ طور پر بھاری رشوت وصول کر کے یہ کیس سرد خانے کی نذ ر کر دیا گیا واضع رہے کہ ماضی میں تحقیقات کے دوراان بلدیہ میر پور خاص کے اکاونٹس افسر سکندر علی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کراچی کے دفتر میں پیش ہوئے تھے جس کے بعد مذکورہ کیس کی فائل الماریوں میں بند کر دی گئیں تھی عوامی حلقوں نے میگا کر پشن تحقیقات کے از سر نو آغاز کو سراہتے ہوئے صدر پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ، چیئر مین نیب اور چیئر مین اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے قومی دولت لوٹنے والے عناصر کو نشان عبرت بنا یا جائے اور کرپشن تحقیقات میں شامل تفتیش بلدیہ افسران اور چیئر مین بلدیہ کو عہدوں سے فی الفور معطل کیا جائے تا کہ شفاف تحقیقات یقینی بنائی جا سکے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں