عام شخص کی بجائے خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کرنا بڑی عبادت ہے ،راجہ عبدالقیو م

خصوصی اور معزوربچے نہ صرف حکومت بلکہ پورے معاشرے کے ہرفرد کی توجہ کے مستحق ہیں،وزیر اوقاف آزاد کشمیر

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:45

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) آزادکشمیرکے وزیراوقاف راجہ عبدالقیوم خان کہا ہے کہ خصوصی اور معزوربچے نہ صرف حکومت بلکہ پورے معاشرے کے ہرفرد کی توجہ کے مستحق ہیں۔ بحیثیت قوم ان بچوں کی تعلیم تربیت، کفالت اور انھیں روزگار کی سہولیات ومراعات فراہم کرنے کے لیے کلیدی کرداراداکرناہوگا۔ ذہنی اورجسمانی طورپرمعزورخصوصی بچوںکی تعلیم وتربیت کے لیے جوادارے فرائض سرانجام دے رہے ہیں وہ عزت ووقار کے لحاظ سے بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔

عام شخص کی بجائے خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کرنا بڑی عبادت ہے جس کاصلہ اللہ تعالیٰ انھیں دے گا۔ حکومت آزادکشمیر خصوصی بچوں کومعاشرے کاکارآمد شہری بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی اور جوبھی مثبت اورقابل عمل تجاویزدی جائیں گی ان پرمستقل لائحہ عمل اختیارکیاجائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے حکومت میں آکرجہاں دیگرشعبوں میں اصلاحات لائی ہیں وہاں سپیشل بچوں کے تعلیمی اداروں کے لیے بھی حکومت ہرممکن سہولیات ومراعات فراہم کرے گی۔

خصوصی بچوں نے حمدونعت ،قومی اورملی نغمات ، ٹیبلوشوپیش کرکے ثابت کردیاہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں جس پران کے اداروں کے سربراہان ، اساتذہ اور والدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے محکمہ اوقاف آزادکشمیرکے زیراہتمام آزادکشمیربھرمیں قائم خصوصی بچوں کے تعلیمی ادارہ جات کو محکمہ اوقاف کی جانب سے سالانہ گرانٹ تقسیم کرنیکی تقریب سے مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت آزادکشمیرکے ڈائریکٹر جنرل اوقاف ،مذہبی امورمفتی ابراہیم عزیز نے کی ۔ تقریب سے آزادکشمیر اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل مفتی ابراہیم عزیز ، خصوصی بچوں کے اداروں کے نمائندہ پروفیسر الیاس ایوب،ارشد مغل ، امجد انصاری ،خواجہ ظفر اقبا ل،ڈاکٹر زائد حسین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں اکاب، کائس، زوبیہ نازلی، دارالزینت، صباء انسٹیٹیوٹ کے خصوصی بچوں نے حمدوثناء، قومی اورملی نغمے ، ٹیبلوشو ،ڈرامے اورترانے پیش کیے جنھیں حاضرین نے زبردست الفاظ میں سراہا۔

تقریب میںڈویژنل ڈائریکٹر اوقاف مقصود حسین عباسی ،ڈاکٹر مرتضیٰ بخاری ،ظہیر الدین بابر،چوہدری محمد اقبال ،شفیق الرحمان ڈار،ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف چوہدری محمد شبیر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف بھمبر قاضی شفیق الرحمان ،اسسٹنٹ دائریکٹر اوقاف کوٹلی سردار شفیق ،میاں محمدبخش ؒ سوسائٹی کے چیئرمین بابومحمدصدیق، حافظ محمدرفیق، دارالزینت کے ارشدمحمودمغل، زوبیہ نازلی سکول کے خواجہ ظفراقبال، کائس کے ڈاکٹر امجد انصاری،ڈائریکٹر میاں محمد بخش لائبریری قاضی محمد زبیر پکمے علاوہ دیگرسکولوں کے اساتذہ، طلباء وطالبات اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیرکے و زیراوقاف راجہ عبدالقیوم خان نے کہاکہ نجی شعبہ میں خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت جس منظم طریقے سے ہورہی ہے اس پران اداروں کے سربراہان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ یہ ادارے ذہنی اورجسمانی معزوربچوں کے ہاتھوں سے کشکول چھین کرانھیں زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کاجوفریضہ سرانجام دے رہے ہیں وہ انسانیت کی بہترین خدمت میں سے ایک خدمت ہے۔

انھوں نے کہاکہ مخلوق خدااوربالخصوص معاشرے کے غیرفعال افراد کوکارآمدشہری بنانا بڑامشکل کام ہیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اوقاف مفتی ابرہیم عزیز نے کہاکہ سپیشل بچوں کومعاشر ے میں عزت ووقاردینے اور ان کے تعلیم وتربیت کے کام کابیڑااٹھانے والے خراج تحسین کے مستحق ہیںجنھیںدونوں جہانوں میںاجرملے گا۔ پاکستان کی نسبت آزادکشمیرکے اوقاف کی درباروں پرزائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات ومراعات ہیں۔

محکمہ اوقاف کے وسیع لنگرخانوں میں بھی زائرین کی عزت ونفس کاخیال رکھتے ہوئے لنگرکااعلیٰ انتظام ہے۔ اوقاف کے ملازمین ایک ایک پائی کی امانت کے ذمہ دار ہیں جس کے باعث یہاں کوئی خرابی نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ جس نے ایک یتیم کی کفالت کی اس نے جنت میں اپنے لیے ایک گھر بنا لیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ اوقاف ہرسال خصوصی بچوں کے اداروںمیں گرانٹ تقسیم کرتاہے۔

ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ان بچوں کی تعلیم اور کفالت کرنے والوں کی مالی امداد کی جائے ۔ اس موقع پرآزادکشمیرکے و زیراوقاف راجہ عبدالقیوم خان نے آزادکشمیربھرکے خصوصی بچوں کے اداروں کے سربراہان کومحکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ مالی امداد کے چیک تقسیم کیے اور حکومت کی طرف سے ان کے اداروں کے لیے مزید اقدامات کرنے کی یقین دھانی کروائی۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں